11 جولائی 2026 - 13:51
مآخذ: ابنا
مسلح افواج ایران کے امن و سکون کی محافظ ہیں

ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے تہران کے خلاف دھمکیوں کے ردِعمل میں کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج ملک کے امن و سکون کی نگہبان ہیں۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق،ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے تہران کے خلاف دھمکیوں کے ردِعمل میں کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج ملک کے امن و سکون کی نگہبان ہیں۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ گرمیوں کے ان دنوں میں ایرانی مسلح افواج کے جوان ساحلوں، جزیروں، سرحدوں اور دیگر حساس مقامات پر مکمل چوکسی کے ساتھ دشمن کی سرگرمیوں پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

بقائی نے وطن کے دفاع پر مامور تمام فوجیوں اور اہلکاروں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی قوم ان کی مخلصانہ خدمات، استقامت اور ایثار کی قدر کرتی ہے اور ان کی باوقار موجودگی پر فخر محسوس کرتی ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ملک کے محافظوں کا حامی و ناصر ہو۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha