اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی ہفتہ 11 جولائی کو ایک اعلیٰ سطحی سفارتی وفد کے ہمراہ سلطنت عمان کے دارالحکومت مسقط پہنچ گئے۔
مسقط پہنچنے پر عمانی حکام نے ایرانی وزیر خارجہ اور ان کے وفد کا خیرمقدم کیا۔
دورے کے دوران سید عباس عراقچی عمانی حکام کے ساتھ آبنائے ہرمز کے انتظامی امور، خطے کی تازہ صورتحال اور ایران و عمان کے دوطرفہ تعلقات پر تفصیلی مذاکرات کریں گے۔
یہ دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب آبنائے ہرمز کی صورتحال اور خطے کی سیاسی و سلامتی کی صورت حال عالمی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے، اور دونوں ممالک باہمی مشاورت کے ذریعے علاقائی استحکام سے متعلق امور پر تبادلۂ خیال کر رہے ہیں۔
آپ کا تبصرہ