اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق،ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی اور فرانس کے وزیر خارجہ ژاں نوئیل بارو کے درمیان منگل کی شب ٹیلیفون پر رابطہ ہوا، جس میں خطے اور عالمی سطح پر ہونے والی تازہ پیش رفت پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے نکات اور اس پر عملدرآمد کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ گفتگو میں اس عمل کو امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران کے خلاف مسلط کردہ جنگ کے خاتمے کی کوششوں کے تناظر میں اہم قرار دیا گیا۔
دونوں رہنماؤں نے علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر اپنے اپنے مؤقف کا تبادلہ کیا اور مفاہمتی یادداشت پر مؤثر عملدرآمد کی ضرورت پر زور دیا۔ ٹیلیفونک گفتگو میں خطے میں کشیدگی کم کرنے اور سفارتی رابطوں کو جاری رکھنے کی اہمیت پر بھی بات چیت کی گئی۔
آپ کا تبصرہ