اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق،ایرانی فوجی قیادت کی طرف سے شہید رہبر انقلاب اسلامی کو خراج عقیدت رپورٹ کے مطابق جمعہ کی دوپہر کو مسلح افواج کی قیادت نے تہران کی امام خمینی مصلیٰ عظیم مسجد کے الوداعی ہال میں حاضر ہوکر مجاہد عظیم، سپریم کمانڈر اور رہبر شہید انقلاب کو سلام اور خراج عقیدت پیش کیا۔
رپورٹ کے مطابق، اس موقع پر ایران کی مسلح افواج کی مرکزی کمان خاتم الانبیا ہیڈ کوارٹر کے کمانڈر میجر جنرل علی عبداللہی، فوج کے سربراہ میجر جنرل امیر حاتمی، پولیس چیف بریگیڈیئر جنرل احمدرضا رادان، قائم مقام وزیر دفاع، فوج کے چیف کوآرڈینیٹر افسر اور متعدد دیگر افسروں اور کمانڈروں نے الوداعی ہال میں حاضر ہوکر شہید آيت العظمیٰ سید علی خامنہ ای کو خراج عقیدت پیش کیا۔
آپ کا تبصرہ