بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ "طویریج کا دستۂ عزاداری"، دنیا بھر میں عزاداری کا عظیم ترین اجتماع، آج بروز عاشورا سنہ 1448 ہجری، (جمعہ 26 جون 2026ع) بوقت ظہر، کربلائے معلّیٰ میں ـ شہر کربلا سے 20 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ـ طویریج کے مقام سے برآمد ہونے کے بعد بوقت ظہر شہر میں داخل ہؤا اور "وا حسیناہ" اور "لبیک یا حسین(ع)" کے نعروں کے ساتھ حَرَمِ امام حسین (علیہ السلام) پہنچا۔
دستۂ عزاداری میں شامل ایک عزادار نے کہا: "انتہائی شدید گرمی کے باوجود، امام حسین (علیہ السلام) کی محبت نے ہمیں تھکاوٹ اور گرمی کی تمازت سے بیگانہ کر دیا اور پائے پیادہ حرم تک آئے۔ ہم ہر سال یہ راستہ دوڑ کر طے کرتے ہیں، پاؤں سے نہیں، دلوں سے۔"
عراق کی سیکورٹی فورسز، حَرَمِ امام حسین اور حَرَمِ حضرت عباس (علیہما السلام) کے خادمین اور خدمات پہنچانے والے گروپوں نے خصوصی منصوبوں کے تحت، میدانی مشقیں منعقد کرکے، کروڑوں عزاداران حسینی کی موجودگی کے لئے تیاریاں مکمل کی تھیں۔
واضح رہے کہ یہ طویریج کا دستۂ عزاداری ہر سال یوم عاشورا کی یاد میں برآمد ہوتا ہے اور دستے میں شامل "ہرولہ کرتے ہوئے" حَرَمِ امام حسین(ع) پہنچتے ہیں۔
امسال بھی اس دستے میں شامل کئی ملین عزادار طویریج سے کربلا کی طرف روانہ ہوئے اور عزاداران حسین(ع) حرم پہنچے اور حَرَمِ سیدالشہداء(ع) اور بین الحرمین سے گذر کر حَرَمِ حضرت عباس(س) پہنچے۔
ملینز حسینی عزادار عاشورا کے ظہر کو دنیا کے عظیم ترین ماتمی دستے میں، طویریج کے مقام سے حَرَمِ امام حسین(ع) پہنچے۔ اس موقع پر بے شمار علموں اور عزاء کے پرچموں کے درمیان بڑی تعداد میں اسلامی جمہوریہ ایران کے پرچم پرچم بھی لہرائے جاتے رہے اور بڑی تعداد میں عزاداروں نے رہبر شہید حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای (رضوان اللہ علیہ) کی تصویری اٹھا رکھی تھیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ