بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ سپاہ پاسداران کی بحریہ (سپاہ نیوی) کی طرف سے آبنائے ہرمز کی مکمل بندش اور خلاف ورزی کرنے والے دو تیل بردار جہازوں کو نشانہ بنانے کے بعد، خطے میں امریکی اڈوں پر بھی حملوں کا آغاز کیا گیا ہے۔
بحرین میں امریکی پانچویں بیڑے پر فوج کا ڈرون حملہ
ایران کے جنوب دہشت گرد امریکی فوج کے حملوں کے جواب میں اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج نے بحرین میں دشمن فوج کے کے پانچویں بیڑے پر تابڑ توڑ ڈرون حملے شروع کئے ہیں۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج نے مختلف قسم کے تباہ کن ڈرونز کے ذریعے بحرین میں تعینات امریکہ کے پانچویں بیڑے کو زبردست حملوں کو نشانہ بنایا ہے۔
فوج کے ڈرون حملوں کی اس لہر میں، پانچویں بیڑے کے ہیڈکوارٹر میں تعینات پیٹریاٹ دفاعی نظام کے مواصلاتی اینٹینا اور ریڈار کی تنصیبات کو تباہ کن حملے کا نشانہ بنایا گیا۔
فوج نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ دیگر مسلح افواج کے ساتھ مل کر، جان کی پرواہ کئے بغیر، دشمن کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہے اور جب تک جارح دہشت گرد فوج کو عبرت آموز سبق نہیں سکھایا جاتا، اس کے حملے جاری رہیں گے۔
ایران کی مسلح افواج کی جانب سے امریکی جارحیت کے خلاف جوابی اور تعزیری کارروائیاں جاری ہیں۔
ادھر سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے اعلان کیا کہ اس کی بحریہ اور ایرواسپیس فورس کے مجاہدین نے کویت کے بحرین میں 18 امریکی تنصیبات کو تباہ کر دیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ