11 جولائی 2026 - 12:41
پہلی قسط | ٹرمپ ایرانی انتقام سے خوفزدہ؛ وصیت بھی کر دی

امامِ شہیدِ امت کے انتقام کے لئے ایرانی عوام کا سنجیدہ مطالبہ اور قاتل ٹرمپ سے انتقام کے لئے انعام کے اعلان نے اسے خوفزدہ کر دیا ہے۔ یہاں تک کہ ٹرمپ نے ایرانی عوام کے انتقام کے خوف سے اپنی وصیت کا اعلان کر دیا۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ انقلاب اسلامی کے رہبرِ شہید، حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی حسینی خامنہ ای جسم مطہر کی تاریخی تشییع، محض ایک وداعی تقریب نہیں بلکہ یہ قومی اتحاد کا مظہر اور امامِ شہیدِ امت اور مسلط کردہ جنگ کے شہداء کی خونخواہی کے عوامی مطالبے کا اعلان، تھی۔

تشییع کے مراسمات تقریب میں، سرخ جھنڈے، "یا لثارات الحسین" اور "یا لثارات الخامنہ ای" کے نعرے اور بڑے بڑے بینرز پر "انتقام" اور "قاتل ٹرمپ کو مار دو" کے انگریزی میں نعرے اور عوام کی طرف سے مجرموں کی سزا کے بارے میں وسیع پیمانے پر مطالبات، امامِ شہیدِ امت کے خون کا انتقام لینے میں کروڑوں ایرانیوں کا سب سے اہم مطالبے کو تشکیل دے رہے تھے۔

پہلی قسط | ٹرمپ ایرانی انتقام سے خوفزدہ؛ وصیت بھی کر دی

"آقائے شہیدِ ایران" کی تشییع میں شریک کروڑوں ایرانی عوام کی خونخواہی اور انتقام کے مطالبے نے تیزی سے بین الاقوامی میڈیا میں وسیع پیمانے پر کوریج ملی۔

اس عمومی ماحول کے موقع پر ہی، ڈونلڈ ٹرمپ کو سزائے موت دینے والے کے لئے 10 کروڑ ڈالر کے انعام کی خبر بھی میڈیا اور سوشل نیٹ ورکس میں وسیع پیمانے پر پھیل گئی ہے، جس نے عالمی رائے عامہ کی توجہ اپنی طرف مبذول کرائی ہے۔ اس موضوع نے عیاں کر دیا کہ ایرانی رائے عامہ کا انتقام کا مطالبہ وسیع پیمانے پر بحث کی صورت اختیار کر گیا ہے۔

رہبر معظم انقلاب آیت اللہ سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای (حفظہ اللہ) نے 15 مارج 2026 کو اپنے پہلے پیغام میں فرمایا: "میں سب کو یقین دلاتا ہوں کہ ہم آپ کے شہداء کے خون کا انتقام لینے سے چشم پوشی نہیں کریں گے۔ ہمارے ذہن میں جو انتقام ہے اس کا تعلق صرف رہبر انقلاب اسلامی امام شہید سید علی خامنہ ای کی شہادت سے نہیں ہے۔ بلکہ قوم کا کوئی بھی فرد جو دشمن کے ہاتھوں شہید ہوتا ہے، وہ خود انتقام کی فائل کے لئے ایک علیحدہ موضوع ہے۔ البتہ اس انتقام کی ایک محدود مقدار ابھی تک عملی شکل اختیار کر چکی ہے لیکن جب تک اس ہدف کو مکمل طور پر حاصل نہیں کیا جاتا، یہ فائل دوسری فائلوں پر مقدم رہے گی اور خاص طور پر ہمارے بچوں اور اطفال کے خون کے بارے میں ہم زیادہ حساسیت دکھائیں گے۔"

پہلی قسط | ٹرمپ ایرانی انتقام سے خوفزدہ؛ وصیت بھی کر دی

اور آپ نے 9 اپریل 2026ع‍ کو ہمارے امامِ شہید کی شہادت کے چہلم کے موقع پر ایک پیغام میں بھی فرمایا: "سب کو یہ جاننا چاہئے کہ بِإذنِ اللہِ تعالیٰ ہم یقیناً ان جرائم پیشہ جارحوں کو چھوڑیں گے نہیں، جنہوں نے ہمارے ملک پر حملہ کیا۔ ہم یقیناً پہنچنے والے ہر ایک نقصان کا ہرجانہ اور شہداء کی خون بہا اور اس جنگ کے زخمیوں کی دیت طلب کریں گے۔۔۔ عزیز قوم اگرچہ اپنے عظیم الشان امام و رہبر کی شہادت کے سرکاری سوگ کی مدت ختم ہونے پر جامۂ عزا بدل دے گی، تاہم ان کے پاک خون اور دوسری اور تیسری مسلط کردہ جنگ کے تمام شہداء کا انتقام لینے کا پختہ عزم اپنی روح اور دل میں زندہ رکھے گی اور ہمیشہ اس کے عملی جامہ پہنائے جانے کا انتظار کرتی رہے گی۔"

رہبرِ شہیدِ انقلاب کی تشییع میں ٹرمپ کو سزائے موت دینے کے لئے دس کروڑ ڈالر کے اعلان پر مبنی  تصاویر کو وسیع پیمانے پر بین الاقوامی کوریج ملی۔

ٹرمپ کو مار ڈالنے والے والے فرد یا افراد کے لئے انعام کا اعلان، اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ اب تک عوام کی طرف سے ٹرمپ کے قاتل کے لئے 100 ملین ڈالر سے زیادہ انعام جمع کیا جا چکا ہے اور اس رقم میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بقلم: محمد رضا شواخی زوارہ

ترجمہ: ابو فروہ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha