بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ بدھ 3 جون کو امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے بے بنیاد دعوؤں کو اسماعیل بقائی کے ردعمل کا سامنا کرنا پڑا۔
وزارت خارجہ کے ترجمان نے اسی سلسلے میں ایک پیغام میں کانگریس کی سماعت کے دوران امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے اس دعوے اور بے بنیاد الزام پر ردعمل ظاہر کیا کہ "اسلامی جمہوریہ ایران امریکی حکام کو قتل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں"، اور لکھا: کافر سب کو اپنا ہم مسلک سمجھتا ہے (کافر همه را به کیش خود پندارد)۔
انھوں نے ایکس (ٹوئٹر) پر لکھا: "مظلوم بننے کی اداکاری، ان وحشیانہ جنگی جرائم، نسل کشی اور انسانیت کے خلاف جرائم کو مٹا نہیں سکتی جن کا تم نے ایرانی قوم کے خلاف ارتکاب کیا ہے۔
واضح رہے کہ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے منگل 2 جون کو کانگریس کی سماعت میں ایران کے خلاف اپنی تقریر کے ایک حصے میں دعویٰ کیا تھا کہ ایران امریکی حکام کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔
روبیو نے اس سلسلے میں دعویٰ کیا: "امریکہ میں کچھ افراد سزا یافتہ ہیں اور کل ایک شخص کو حراست میں لیا گیا، ایرانی کارندوں نے امریکی سیاسی حکام، بشمول ریاستہائے متحدہ کے صدر، کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی کی ہے۔"
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ