لبنان پر صہیونی جارحیت
-
عہد شکن زوال پذیر امریکی سلطنت
اپنی خودمختاری، سلامتی اور قومی مفادات کا پوری طاقت سے دفاع کریں گے، ایران
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے آج ایک بیان میں امریکہ کی جانب سے اسلام آباد مفاہمت نامے کی کھلی خلاف ورزی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے: ہم اپنی پوری طاقت سے ملک کی خودمختاری، سلامتی اور قومی مفادات کا دفاع کریں گے؛ جارح امریکی جارح افواج سے منسلک اہداف پر اسلامی جمہوریہ ایران کی طاقتور مسلح افواج کے دفاعی حملے اسی بنیاد پر کیے گئے اور امریکی جارحیت کے تمام تر نتائج کی ذمہ داری جارح اور عہدشکن امریکی ریاست اور اس کے جرائم میں شریک ریاستوں پر ہے۔
-
حزب اللہ کے خلاف امریکی-صہیونی سازش ناکام
ایران اور محور مقاومت کی تباہی کی امریکی-اسرائیلی سازش ناکام ہو گئی، شیخ نعیم قاسم
حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ اسلامی جمہوریہ ایران، محور مقاومت کا طاقتور حامی ہے / انھوں نے زور دے کر کہا کہ خطے میں امریکی-اسرائیلی سازش ناکام ہو گئی ہے۔
-
حزب اللہ زندہ و پائندہ ہے؛
لبنان: صہیونی دشمن میدانی ناکامیوں کا بدلہ عام شہریوں سے لے رہا ہے، حسن فضل اللہ
لبنانی پارلیمنٹ میں حزب اللہ پارلیمانی گروپ کے سینئر رکن نے کہا: صہیونی دشمن نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 100 سے زائد لبنانیوں کو شہید اور زخمی کر دیئے ہیں۔ وہ میدان جنگ میں شکست کھانے کے بعد لبنان کے عام شہریوں سے بدلہ لے رہا ہے۔
-
حزب اللہ لبنان کی عدیم المثال استقامت؛
ہم نے جنگ کے لئے ایک نیا طریقہ اپنا لیا ہے، سیکریٹری جنرل حزب اللہ + ویڈیو
حزب اللہ لبنان کے سیکریٹری جنرل نے کہا: مقاومت (تحریک مزاحمت) "موت" سے نہیں ڈرتی اور مقاومت کے حامی آزاد پیدا ہوئے ہیں تاکہ ظلم اور قبضے کے خلاف جنگ لڑیں۔/ تسلیم اور سر خم کرنے کی لاگت تمام نقصانات سے بالاتر ہے۔/ ہمیں اور لبنان کو دشمن کے خطرناک ترین منصوبے کا سامنا ہے۔/ مقاومت اور لبنانی فوج کے درمیان فتنہ انگیزی کی ناکام سازش/ ** ہم نے جنگ کے لئے نیا طریقہ اپنا لیا ہے۔/ حزب اللہ نے مستقبل کے لئے طویل مدتی حکمت عملی تیار کی ہے۔/ ہم نے کربلائی فیصلہ کیا ہے۔
-
ضاحیۂ بیروت پر پھر بھی صہیونی جارحیت؛
لبنان: ضاحیۂ بیروت صہیونی ریاست کا فضائی حملہ + ویڈیوز
بعض اخباری ذرائع نے جنوبی بیروت کے علاقے ضاحیہ میں دھماکوں کی رپورٹ دی ہے۔ / صہیونیو پناہ گاہوں میں چھپ جاؤ۔ ایک صارف کا رد عمل
-
وعدہ صادق جاری ہے؛
ضاحیۂ بیروت پر صہیونی حملہ؛ ایرانی میزائل مقبوضہ فلسطین میں + ویڈیو
ذرائع کے مطابق، آج ضاحیۂ بیروت پر صہیونی بمباری کے جواب میں، پیشگی انتباہات کے مطابق، ایران نے کئی میزائل مقبوضہ فلسطین کے شمالی علاقوں میں غاصب صہیونی ریاست کے اہم ٹھکانوں پر داغے گئے ہیں۔
-
صہیو-امریکی دہشت گردی 2026؛
اسرائیلی دشمن فوری طور پر لبنان پر حملے بند کرکے بین الاقوامی سرحدوں کی طرف پسپا ہوجائے، سپاہ پاسداران
سپاہ پاسداران نے لبنان کے حالیہ واقعات کے سلسلے میں بیان جاری کرکے زور دیا کہ امریکی-صہیونی مسلط کردہ علاقائی جنگ میں ہم نے جنگ بندی اس بنیادی شرط پر قبول کی تھی کہ لبنان سمیت تمام محاذوں پر جنگ بندی نافذ کی جائے۔ / دشمن کو فوری طور پر لبنان کے عوام پر اپنے حملوں کا سلسلہ بند کرنا چاہئے، اور فوری طور پر لبنان کے مقبوضہ علاقوں کو خالی کرکے بین الاقوامی سرحدوں کے پیچھے پسپا ہونا چاہئے اور لبنان کی علاقائی سالمیت کو تسلیم کرنا چاہئے۔
-
لبنان پر صہیونی جارحیت
لبنان پر حملے کا بل عنقریب آ رہا ہے، ڈاکٹر قالیباف + تصویر
اسلامی جمہوریہ ایران کے اسپیکر پارلیمان نے لبنان پر صہیونی ریاست کے شدید حملوں کے ردعمل میں لکھا: ہر انتخاب کی ایک قیمت ہوتی ہے اور اس کا بل بھی آ رہا ہے؛ سب کچھ اپنی جگہ پر پلٹ آئے گا۔