بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ مشہور امریکی صحافی "میکس بلومینتھل (Max Blumenthal)" نے لکھا:
- ایک مہینے سے زیادہ عرصہ گذرا ہے لیکن پینٹاگون نے ابھی تک ان دو امریکی پائلٹوں کے نام یا کوائف ظاہر نہیں کئے ہیں۔
- امریکی افواج نے اصفہان کے قریب ایک بڑی زمینی کاروائی کرکے مبینہ طور پر تباہ شدہ امریکی طیارے کے دو پائلٹوں کو نجات دلائی تھی اور اس آپریشن کا نام "ریسکیو آپریشن" رکھا تھا۔
- باعث حیرت نہیں ہے کہ بہت سارے لوگ سمجھتے ہیں کہ "ریسکیو کاروائی" درحقیقت ایران کا یورینیم چرانے کے ناکام امریکی خفیہ مشن چھپانے کے لئے انجام پائی۔
واضح رہے کہ امریکہ نے مبینہ طور پر تباہ شدہ طیارے کے دو پائلٹوں کو نجات دلانے کے عنوان سے جنوبی اصفہان کے صحرائی علاقے میں ایک بڑی کاروائی کی جو نہ صرف ناکام ہوئی بلکہ اس کاروائی میں درجن بھر امریکی طیارے اور ہیلی کاپٹر تباہ ہوگئے اور یقینی طور پر کئی امریکی ہلاک ہو گئے ـ گوکہ امریکیوں نے ہلاکتیں چھپا لیں ـ اور یہ کاروائی امریکی فوجی تاریخ میں ـ ایران ہی میں سنہ 1980 کی ناکام کاروائی کے بعد ـ دوسری بڑی ناکامی بن گئی اور ایران میں اس امریکی شکست کو طبس-2 کا نام دیا گیا۔
...................
110

آپ کا تبصرہ