11 مئی 2026 - 11:20
ایران کے حامیوں نے عراق میں ہماری تنصیبات کو 600 مرتبہ حملوں کا نشانہ بنایا، سی این این

سی این این نے لکھا ہے: ایران کے خلاف امریکی-اسرائیلی جنگ کے آغاز سے، عراق میں امریکی "سفارتی تنصیبات" پر 600 حملے ہوئے ہیں۔ / یہ سوال اپنی جگہ باقی ہے کہ کسی کسی خودمختار ملک میں، "سفارتی تنصیبات" کی آڑ میں اتنی ساری فوجی تنصیبات اور اڈے قائم کرنا، اور ان پر ملکی مزاحمت کےحملوں کو "سفارتی تنصیبات پر حملے" قرار دینے، نیز ایک بہت بڑے اڈے کو "امریکی سفارتکاروں کا لاجسٹک مرکز" قرار دینے کا جواز کیا ہے؟ / یہ کیسا ڈپلومیٹک سپورٹ سینٹر ہے جس میں ایف-35 طیارے ہیں؟

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ سی این این نے امریکی دفتر خارجہ کے ایک سینئر اہلکار کے حوالے سے رپورٹ دی:

- ایران کے خلاف امریکی-اسرائیلی جنگ کے آغاز سے، عراق میں امریکی "سفارتی تنصیبات" پر 600 حملے ہوئے ہیں۔

- ان تنصیبات میں سے ایک "بغداد ڈپلومیٹک سَپورٹ سینٹر" تھا جو "امریکی سفارتکاروں کا لاجسٹک مرکز" سمجھا جاتا تھا۔

یہ مرکز بارہا ڈرون حملوں کا نشانہ بنا۔ واشنگٹن نے کچھ عراقی اہلکاروں پر ـ ایران کے ساتھ رابطوں کے الزام میں ـ پابندیاں لگائی ہیں؛ اورعراقی حکومت پر دباؤ ڈال رہا ہے کہ وہ عراقی مقاومتی تحریکوں سے تعلقات توڑ دے۔"

یہ کیسا ڈپلومیٹک سپورٹ سینٹر ہے جس میں ایف-35 طیارے اور قاتل ڈرون نیز جلاد امریکی فوجیوں (سینٹکام دہشت گردوں) کے کئی بریگیڈ تعینات ہیں؟

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha