26 مارچ 2026 - 23:31
معرکۂ وعدہ صادق-4 کی 82ویں لہر کا تسلسل / مختلف قسم کی کاروائی، جارحین کے خلاف نیا محاذ

24 گھنٹوں کے دوران محور مقاومت کی کاروائیاں: ـ حزب اللہ لبنان کی 87 کاروائیاں، عراق کی اسلامی مقاومت کی 23 کاروائیاں، (مجموعا 110 کاروائیاں) اور اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کی 110 میزائل اور ڈرون کاروائیاں ـ ایک نئے دور اور نئے محاذ کی نوید دے رہی ہیں۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے تعلقات عامہ کے اعلان کے مطابق، معرکۂ وعدہ صادق-4 کی انتہائی طاقتور 82ویں لہر، حضرت امام عصر (علیہ السلام) سے استعانت اور "یا فارِسَ الحجاز" کے کوڈ نیم کے ساتھ، ـ کنٹرول اورکمانڈ کے مراکز، مواصلاتی ریڈارز، امریکی - صہیونی ڈرونز کے ہینگرز، نیز صہیونی ریاست میں کریات شمونہ، تل ابیب کے شمال، جنوب اور مرکز، حیفا اور الظفرہ، علی السالم اور عریفجان میں جارح امریکی فوج کے اڈوں کو خیبرشکن، ذوالفقار، عماد اور کئی وارہیڈز لے جانے والے قدر، نیز تباہ کن ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنانے کے بعد بھی ـ جاری رہی۔

حزب اللہ لبنان کی 87  کاروائیاں، عراقی اسلامی مقاومت کی 23 کاروائیاں اور اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کی 110 ڈرون-میزائل کاروائیاں ـ یعنی 220 متعاون اور کامیاب کاروائیاں ـ امریکی-صہیونی جارحین کے خلاف ایک مختلف اور نئے محاذ کے قیام کی نوید دے رہی ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

 

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha