بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ ڈاکٹر سید عباس عراقچی نے لکھا: نیتن یاہو کا جوا امریکہ کے لئے اب تک 100 ارب ڈالر مہنگا پڑا ہے، اعلان شدہ رقم سے چار گنا زیادہ۔
امریکی ٹیکس دہندگان کے لئے یہ اخراجات کئی گنا زیادہ ہیں۔ ہر امریکی خاندان کا ماہانہ حصہ 500 ڈالر تک پہنچ گیا اور مسلسل بڑھ رہا ہے۔
"سب سے پہلے اسرائیل" ہمیشہ "سب کے بعد امریکہ" کے مترادف ہے۔"
غیر جانبدار ذرائع کے مطابق امریکہ کو ایران جنگ میں کم از کم ایک ٹریلین کا نقصان اٹھانا پڑا ہے، جس میں مغربی ایشیا میں اس کے تباہ ہونے والے اثاثے شامل نہیں ہیں۔ وقت آنے پر امریکی اخراجات کا پتہ چل ہی جائے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ