30 اپریل 2026 - 22:18
خلیج فارس کے طویل مدتی محاصرے کا ٹرمپی حکم نامہ

وال اسٹریٹ جرنل: "امریکی صدر اس نتیجے پر پہنچا ہے کہ محاصرہ، فوجی حملے اور پسپائی سے کم خطراک ہے، چنانچہ اس کا فیصلہ کہ محاصرہ جاری رکھا جائے۔"

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || ٹرمپ نے کہا: "جب تک کہ ایران ایسے سمجھوتے سے نہ اتفاق کرلے کہ جس میں اس کے جوہری پروگرام کے سلسلے میں امریکی فکرمندیوں کا جواب دیا گیا ہو، بحری محاصرہ جاری رہے گا۔ / میں بحری محاصرے کو کسی حد تک بمباری سے زیادہ مؤثر سمجھتا ہوں!"

پیڈوفائل یو۔ایس صدر نے ایک پیغام میں لکھا: "فی الحال، اور ہرگز، کوئی سمحھوتہ قابل قبول نہيں ہوگا جب تک کہ ایرانی قبول نہ کریں کہ وہ جوہری ہتھیار نہیں بنائیں گے۔"

یہ ہرزہ سرائی ایسے وقت میں سامنے آرہی ہے کہ ایران نے بارہا اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے رہبر شہید کے فتوے کے مطابق، اجتماعی قتل کے ہتھیاروں کی تیاری اور استعمال کے ہتھیار تیار کرنے کا ارادہ نہیں رکھتا۔

آئی اے ای اے اور 18 امریکی خفیہ اداروں نے اقرار کیا ہے کہ ایران کبھی بھی جوہری بم بنانے کے درپے نہیں رہا ہے۔۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha