28 اپریل 2026 - 20:43
اسرائیل کی اندرونی صورتحال، ہر روز پہلے سے بدتر

اسرائیل حزب اللہ کے جال میں پھنس گیا ہے، اسرائیل ہیوم / ولندیزی پارلیمان نے اسرائیل مخالف بل منظور کر لیا۔ / اسرائیل پر یورپی کمیشن کی مجوزہ پابندیوں سے اتفاق کریں گے، اطالوی وزیراعظم / نیتن یاہو نے اسرائیل پر عدیم المثال مصیبت اتاردی، معاریو / اگلے انتخابات میں نیتن یاہو کو ہرانے کے لئے ایک ہوجائیں گے، نفتالی بینت + یائیر لاپید۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛

اسرائیل حزب اللہ کے جال میں پھنس گیا

صہیونی اخبار "اسرائیل ہیوم" نے لکھا: اسرائیل کو گمان تھا کہ گویا اس نے حزب اللہ "تزویراتی جال" میں پھنسا دیا ہے؛ لیکن حقیقت یہ ہے کہ اسرائیل حزب اللہ کے جال میں پھنس گیا ہے۔"

ولندیزی پارلیمان نے اسرائیل مخالف بل منظور کر لیا

جارح و غاصب صہیونی ریاست کی عالمی تنہائی کے امتداد میں، ولندیزی پارلیمان نے ایک بل منظور کرکے ملکی حکومت سے کو ہدایت کی کہ یورپ کی سطح پر، صہیونی ریاست کے ساتھ تجارت اور معاشی تعاون، معطل کرنےکے لئے اقدام کرے۔

اس بل کی منظوری کا سبب لبنان پر صہیونی جارحیتیں، مغربی کنارے میں نوآبادیوں کی تعمیر اور حالیہ علاقائی صورت حال ہے۔

اسرائیل پر یورپی کمیشن کی مجوزہ پابندیوں سے اتفاق کریں گے، اطالوی وزیراعظم

اطالوی وزیر اعظم: "اسرائیل جوابی کاروائی کی حد سے تجاوز کرکے بڑی جنگ کا آغاز کر چکا ہے۔ اٹلی، اسرائیلی جرائم کی بناپر، اس ریاست پر یورپی کمیشن کی مجوزہ پابندیوں سے اتفاق کرے گا۔"

نیتن یاہو نے اسرائیل پر عدیم المثال مصیبت اتاردی، معاریو

صہیونی اخبار "معاریو": "نیتن یاہو نے ایسی مصیبت اسرائیل پر اتاردی جو اس نے کبھی نہیں دیکھی ہے۔ اصلی اور مرکزی المیہ وہ گہری دراڑ اور شگاف ہے کہ اسرائیلی معاشرہ پارہ پارہ ہو رہا ہے، اور ٹوٹ رہا ہے۔"

اگلے انتخابات میں نیتن یاہو کو ہرانے کے لئے ایک ہوجائیں گے، نفتالی بینت + یائیر لاپید

سابق صہیونی وزیر اعظم "نفتالی بینت" اور غاصب ریاست کے حزب مخالف کے سربراہ "یائیر لاپید" نے اگلے انتخابات میں نیتن یاہو کو ہرانے کے لئے اپنی جماعتوں کو آپس میں مدغم کرنے کا فیصلہ کیا۔"

اسرائیل کی اندرونی صورتحال، ہر روز پہلے سے بدتر

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha