24 اکتوبر 2026 - 16:57
پاکستان، ترکیہ، مصر اور سعودی عرب کا مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر اظہار تشویش، سفارتی کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق

پاکستان، ترکیہ، مصر اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ نے مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر اظہار تشویش کرتے ہوئے امن کے لیے سفارتی کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، پاکستان، ترکیہ، مصر اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ  نے مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر اظہار تشویش کرتے ہوئے امن کے لیے سفارتی کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔

استنبول میں آر 4 ملکوں(پاکستان، ترکیہ، مصر اور سعودی عرب ) کے وزرائے خارجہ کا اجلاس ہوا جس کا  مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے۔

سعودی عرب پر حوثی ملیشیا کے حملوں، خصوصاً شہریوں اور شہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کی مذمت کی۔

چاروں ممالک نے فلسطین میں دو ریاستی حل، غزہ میں انسانی امداد اور آبنائے ہرمز میں محفوظ بحری آمدورفت کی بحالی پر زور  دیا۔

اس کے علاوہ بحیرہ احمر اور باب المندب میں تجارتی جہازوں پر یمنی حوثی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے حوثی ملیشیا سے فوجی کارروائیاں اور حملے بند کر نے کا مطالبہ کیا ۔

مشترکہ اعلامیے کے مطابق سعودی حمایتی یافتہ گروہ اور سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔

مشترکہ اعلامیئے میں کہا گیا ہے کہ امریکا، اسرائیل اور ایران کے درمیان تنازع کا حل صرف مذاکرات اور سفارت کاری سے ممکن ہے۔

وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے استنبول میں سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان اور ترک صدر رجب طیب اردوان سے بھی ملاقاتیں کیں۔ 

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha