21 اپریل 2026 - 22:48
مآخذ: ابنا
قالیباف کا امریکی عوام سے سوال، ٹرمپ کے نعرے پر طنز

  ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمدباقر قالیباف نے امریکی قیادت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے   امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشہور نعرے پر طنز کیا ہے۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمدباقر قالیباف نے امریکی قیادت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے   امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشہور نعرے پر طنز کیا ہے۔

انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں امریکی عوام سے سوال کیا کہ ان کے رہنما جنگی پالیسیوں کے ذریعے آخر امریکہ میں کس چیز کو دوبارہ عظیم بنانا چاہتے ہیں۔

قالیباف نے اپنے بیان میں چند نکات کی طرف اشارہ کیا، جن میں مہنگائی، مالی مسائل، طاقتور اشرافیہ کا اثر و رسوخ اور سماجی مسائل شامل ہیں۔ انہوں نے ان مسائل کو ٹرمپ کے نعرے "امریکہ کو دوبارہ عظیم بنائیں" پر تنقیدی انداز میں پیش کیا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha