23 اپریل 2026 - 12:15
مآخذ: ابنا
جنگ بندی کی خلاف ورزی میں آبنائے ہرمز نہیں کھلے گا، قالیباف کا دوٹوک مؤقف

ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمدباقر قالیباف نے واضح کیا ہے کہ اگر جنگ بندی کی کھلی خلاف ورزی جاری رہی تو آبناے ہرمز کو دوبارہ کھولنا ممکن نہیں ہوگا۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق،ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمدباقر قالیباف نے واضح کیا ہے کہ اگر جنگ بندی کی کھلی خلاف ورزی جاری رہی تو آبناے ہرمز کو دوبارہ کھولنا ممکن نہیں ہوگا۔

اپنے سوشل میڈیا پیغام میں انہوں نے کہا کہ حقیقی اور مکمل جنگ بندی اسی وقت معنی رکھتی ہے جب سمندری محاصرہ ختم کیا جائے اور عالمی معیشت کو دباؤ میں لینے جیسے اقدامات روکے جائیں۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ خطے میں جاری کشیدگی کو بڑھانے والی سرگرمیاں بند ہونی چاہئیں۔

قالیباف نے امریکہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ جنگ کے ذریعے اپنے مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہا اور اب دباؤ یا دھونس کے ذریعے بھی کامیاب نہیں ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ طاقت کے استعمال کے بجائے مسائل کا حل انصاف اور متعلقہ ممالک کے حقوق کو تسلیم کرنے میں ہے، ورنہ کشیدگی برقرار رہے گی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha