بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، نیویارک کے میئر زہران ممدانی نے این بی سی نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا:
- ہم فیڈرل حکومت کے بارے میں بات کر رہے ہیں جو مشرق وسطی میں ہزاروں انسانوں کے قتل پر 28 ارب ڈالر خرچ کر چکی ہے۔
- ہمارے پاس جنگ کے لئے ہمیشہ پیسہ ہوتا ہے لیکن بھوکوں کا پیٹ بھرنے کے لئے نہیں۔
- ہم نے کہا جاتا ہے کہ پورے امریکہ میں، امریکی مزدور طبقے میں کوئی سرمایہ کاری نہیں پائی جاتی؛ لیکن سرمایہ جنگ کی طرف جا رہا ہے۔
- ہم سے کہا جاتا ہے کہ شہر میں کھانے پینے کا اسٹور کھولنا، غیر منطقی اور نامعقول ہے، لیکن ایران اور لبنان کے عوام کے قتل عام پر روزانہ 50 کروڑ ڈالر خرچ کرنا منطقی اور ضروری ہے! یہ ایک غیر مفید سیاسی نظام کا عینی ثبوت ہے۔
- تصور کریں اگر جنگ پر آنے والے اخراجات کو ہم مزدوروں کی فلاح و بہبود پر خرچ کرتے تو ہم کتنے اساتذہ بھرتی کر سکتے تھے، کتے مکانات تعمیر کر سکتے تھے اور کتنے پل اور سڑکیں بنا سکتے تھے۔
زہران ممدانی نے اس سے قبل کہا تھا: ٹرمپ ایک فاشسٹ ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ