بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || جیوپولیٹیکل تجزیہ کار "سائرس جانسن Sirus Johnson": "ایران نے چند ہفتے قبل ایک 10 نکاتی سمجھوتہ جنگ بندی کے لئے پیش کیا۔ ٹرمپ نے اسے مسترد کرکے ایک 15 نکاتی مسودہ بجوا دیا۔ جب ایرانیوں نے اسے مسترد کیا تو ٹرمپ نے ہاتھ اٹھا لئے اور دھمکی دی کہ ایٹمی ہتھیاروں سے پوری ایرانی تہذیب کو تباہ کرے گا!
لیکن ہؤا کیا؟ ٹرمپ کے پاس نکلنے کا ایک راستہ تھا۔ اس نے بڑی آسانی سے پسپائی اختیار کی اور اسی ایرانی 10 نکاتی منصوبے کو تسلیم کر لیا او اس کو امریکہ کے لئے ایک عظیم تزویراتی فتح کے طور پر پیش کیا۔
لیکن حقیقت یہ نہیں ہے۔ ایران جنگ سے پہلے کے دنوں سے کہیں زیادہ طاقتور پوزیشن میں کھڑا ہے۔
یقینا یہ باعث حیرت ہے کہ ہم دیکھتے ہیں کہ کتنی تعداد نے ٹرمپ کے اس ہتھکنڈے سے دھوکہ کھایا؛ لیکن بہرحال، یہ وہی کام ہے جس میں ٹرمپ مہارت رکھتا ہے: سادہ لوح امریکیوں سے جھوٹ بولنا اور انہیں بہکانا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ