اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا: تہران ایسے معاہدے پر دستخط نہیں کرے گا جو ٹرمپ کے لئے باعث اعزاز ہو اور وہ اس پر فخر کر سکے۔ / ٹرمپ کا غصہ کم کرنے کے لئے آبنائے ہرمز پر اپنی حکمرانی ترک نہیں کریں گے۔ / ٹرمپ اپنے صدارتی دور کے آخر تک ناراض رہ سکتا ہے۔ / ایران ٹرمپ کا بھرم رکھنے کا ارادہ نہیں رکھتا۔
روایتی طور پر تاوان "شکست خوردہ فریق" فاتح فریق کو ادا کرتا ہے۔ اور اگر ٹرمپ تاوان اور معاوضہ ادا کرنے کا ایرانی مطالبہ مان لے تو یہ امریکہ کی شکست کا اعتراف سمجا جائے گا۔ جبکہ امریکی صدر کو ابھی تک معلوم ہی نہیں ہے کہ جنگ میں امریکہ کو کن کن مسائل اور ناکامیوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
ٹرمپ کے پاس نکلنے کا ایک راستہ تھا۔ اس نے بڑی آسانی سے پسپائی اختیار کی اور اسی ایرانی 10 نکاتی منصوبے کو تسلیم کر لیا او اس کو امریکہ کے لئے ایک عظیم تزویراتی فتح کے طور پر پیش کیا۔