6 اپریل 2026 - 09:44
طبس2 اور طبس1 میں امریکی ناکامیوں کا مختصر موازنہ

امریکی پائلٹ کی نجات کی کاروائی کی رسوا کن شکست، ایران کی سرزمین میں امریکہ کی ایک دوسری ریسکیو کاروائی کی تاریخی شکست کی یاددہانی کرا رہی ہے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ||

یہ مورخہ 25 اپریل 1980 کا واقعہ ہے جب امریکی ڈیلٹا اسپیشل فورس نے "ایگل کلا Eagle Claw" کے عنوان سے ایک کاروائی کی لیکن امریکی فوجی ایران کے مشرق میں واقع "صحرائے طبس" میں مفلوج ہوگئے اور باقیماندہ خفت کے ساتھ فرار ہو گئے۔

اس کاروائی کو تہران میں امریکی جاسوسی کے گھونسلے کے یرغمال بنائے گئے کارکنوں کی نجات کے لئے منصوبہ بند کیا گیا تھا، اس کی پہلے سے مشق بھی ہوئی تھی، لیکن یہ کاروائی "ریت کے طوفان" نیز "ایک ہیلی کاپٹر کے ایک طیارے سے ٹکرانے" کی وجہ سے ناکام ہوگئی اور کم از کم 8 امریکی فوجی ہلاک ہو گئے۔ علاوہ ازیں ہیلی کاپٹر اور ٹرانسپورٹ طیارہ دونوں تباہ ہوگئے اور جارحین پانچ ہیلی کاپٹر چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

امام خمینی (رضوان اللہ علیہ) نے کہا: امریکیوں کو ریت نے نابود کر دیا، ریت اللہ کی فوج تھی۔

رہبر شہید امام سید علی خامنہ ای (رضوان اللہ علیہ) نے فرمایا: "امریکی یہاں طبس میں بھی ایران پر حملہ کرکے آئے تھے اور خود کو نجس کرکے فرار ہوگئے۔

اس وقت ایران کے سماجی رابطے کے نیٹ ورکس میں جنوبی اصفہان میں امریکی ریسکیو کاروائی کی شکست کو "طبس 2" کا نام دیا گیا ہے۔

کچھ صارفین پیڈوفائل امریکی صدر سے مخاطب ہوکر لکھ رہے ہیں کہ: اے جواباز ٹرمپ! آج کا خدا وہی طبس کی ریت کا خدا ہے۔

 

ٹرمپ اس بار بچ نہیں سکے گا، امریکی میڈیا

ہوفنگٹن پوسٹ Huffington Post: "ٹرمپ گذشتہ دس سالہ عرصے میں، جب بھی ایک بند گلی میں پھنس گیا، کسی حیلے سے جان بچا گیا؛ لیکن ایران کی جنگ ممکن ہے کہ مختلف ہو!

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha