31 مارچ 2026 - 20:20
ایران کی طرف سے نئے فارمولے مسلط کیا جانا باعث تشویش ہے، صہیونی اخبار

اخبار نے لکھا: تہران بدستور اپنے متعینہ فارمولوں کے مطابق عمل کرتا ہے، اور ان فارمولوں کو ہم پر مسلط کر رہا ہے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ آبنا || صہیونی اخبار معاریو نے رپورٹ دی کہ گوکہ جنگ کو ایک مہینہ گذر گیا ہے، ایران پر ہزاروں حملے ہوئے ہیں لیکن یہ ملک ابھی تک مضبوطی سے کھڑا ہے۔

اس اخبار نے مزید لکھا ہے کہ ایران میں مختلف اہداف پر بے شمار حملے ہوئے ہیں لیکن اس کے باوجود تہران اس جنگ میں بدستور اپنے متعینہ فارمولوں کے مطابق عمل کر رہا ہے اور اس کی جنگی کاروائیوں اور ہتھیاروں میں کوئی فرق نہیں آیا ہے۔

اس اخبار نے لکھا ہے کہ تہران نہ صرف اپنے فارمولوں کے مطابق عمل کر رہا ہے بلکہ اپنے فارمولوں کو اسرائیل اور امریکہ پر مسلط کر رہا ہے۔

صہیونی اخبار نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے لکھا: یقینا یہ صورت حال اسرائیل اور امریکی انتظامیہ کے فیصلہ سازوں کے لئے بھی باعث تشویش ہونا چاہئے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha