28 مارچ 2026 - 00:32
خطے کے ممالک کے ہوٹل اڈوں سے بھاگ کر آننے والے فوجیوں کو خدمات فراہم نہ کریں عراقچی

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا: خلیج فارس کی عرب ریاستیں اپنا امن و سکون خطرے میں ڈالنے والے [بھگوڑے امریکی[ فوجیوں کو خدمات فراہم نہ کریں۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا: خلیج فارس کی عرب ریاستیں اپنا امن و سکون خطرے میں ڈالنے والے [بھگوڑے امریکی[ فوجیوں کو خدمات فراہم نہ کریں۔

انھوں نے کہا: جنگ کے آغاز سے ہی خلیج فارس تعاون کونسل کے رکن ممالک میں تعینات امریکی فوجی جان بچانے کے لئے بھاگ کر ان ممالک کے ہوٹلوں اور سرکاری اداروں میں پناہ گزین ہو گئے ہیں۔

انھوں نے کہا: امریکی فوجی ان ممالک کے عوام کو انسانی ڈھال کےطور پر استعمال کر رہے ہیں۔

ڈاکٹر عراقچی نے کہا: خلیج فارس کی ساحلی عرب ریاستوں میں واقع خود امریکی ہوٹل بھی اپنے گاہکوں کی سلامتی کے ممکنہ طور خطرے میں پڑنے کی وجہ سے، ان فوجیوں کو خدمات فراہم نہیں کرتے۔

وزیر خارجہ نے خلیج فارس تعاون کونسل کے رکن ممالک کے ہوٹلوں کے ذمہ داروں کو مشورہ دیا کہ وہ بھی امریکی ہوٹلوں جیسا رویہ اپنائیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha