اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے مرکزی قرارگاہ خاتم الانبیاء کے ترجمان نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کی جارحانہ صلاحیت مقامی سائنسی اور دفاعی علم پر مبنی ہے، جو نہ ختم ہونے والی ہے اور نہ ہی اسے روکا جا سکتا ہے۔
انہوں نے اپنےجاری بیان میں کہا کہ دشمن یہ دعویٰ کر رہا تھا کہ ایران کی فوجی صلاحیت ختم ہو چکی ہے، لیکن ایرانی افواج مسلسل مختلف مراحل میں طاقتور اور منفرد حملے کر رہی ہیں۔ بیان کے مطابق ان کارروائیوں میں غیر روایتی عسکری حکمتِ عملی اور جدید و خصوصی ہتھیار استعمال کیے جا رہے ہیں۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ آپریشن "وعدہ صادق 4" کی اکاون سے چوّن تک کی لہروں کے دوران میزائل اور ڈرون حملے مختلف اہداف پر کیے گئے، جن میں خطے میں موجود امریکی فوجی اڈے اور دیگر فوجی تنصیبات شامل ہیں۔
ترجمان کے مطابق ان کارروائیوں میں مائع اور ٹھوس ایندھن والے میزائلوں کے ساتھ ساتھ جدید ڈرونز استعمال کیے گئے اور بعض حملوں میں پہلی مرتبہ اسٹریٹجک میزائل بھی استعمال کیے گئے۔
بیان میں کہا گیا کہ ایران کی مسلح افواج کی یہ طاقت مکمل طور پر مقامی دفاعی صلاحیتوں کا نتیجہ ہے اور میدانِ عمل میں اس کی حقیقت واضح ہو رہی ہے۔
بیان کے آخر میں کہا گیا کہ دشمن کے نقصانات اس قدر زیادہ ہیں کہ ایمبولینسوں کی مسلسل آوازیں اور صہیونی اداروں کے بیانات ان کی سنسرشپ کی پالیسی کو چیلنج کر رہے ہیں۔
آپ کا تبصرہ