اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے پیر کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں امریکی ٹی وی چینل سی بی ایس کو دیے گئے انٹرویو کے اہم نکات بیان کیے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے بارے میں جنگ بندی یا مذاکرات کی درخواست سے متعلق دعوے حقیقت کے برعکس ہیں۔
انہوں نے لکھا کہ انٹرویو کے دوران انہوں نے واضح کیا کہ ایران نے نہ جنگ بندی کی درخواست کی ہے اور نہ مذاکرات کا مطالبہ کیا ہے، اور اس قسم کے دعوے محض ایک وہم ہیں۔
ایرانی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ ایران کی مسلح افواج اپنی کارروائیاں جاری رکھیں گی۔ ان کے مطابق یہ کارروائیاں اس وقت تک جاری رہیں گی جب تک امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ یہ نہ سمجھ لیں کہ یہ جنگ غیر قانونی ہے جو امریکی اور ایرانی عوام پر مسلط کی گئی ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس جنگ کے متاثرین کو معاوضہ بھی ادا کیا جانا چاہیے۔
آپ کا تبصرہ