اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق،ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ سعودی ہم منصب کے ساتھ مسلسل رابطہ ہے اور سعودی حکام نے اطمینان دلایا ہے کہ ان کی سرزمین ایران کے خلاف استعمال ہونے نہیں دی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان رابطے جاری ہیں۔ امید ہے کہ سعودی برادران بھی بیجنگ معاہدے کے پابند رہیں گے۔
عراقچی نے کہا کہ کشیدگی میں اضافے کی ذمہ داری واشنگٹن اور تل ابیب پر عائد ہوتی ہے۔ امریکہ اور صہیونی حکومت کی جارحیت کی وجہ سے پورے خطے کو خطرہ لاحق ہوگیا ہے۔ ایران اپنے ہمسایہ ممالک کو دشمن نہیں سمجھتا۔
انہوں نے کہا کہ خطے میں امریکی اڈوں کی وجہ سے بدامنی ہی پیدا ہوئی ہے۔ یہ جنگ پورے خطے پر مسلط کی گئی ہے لیکن ہم جارحیت کرنے والوں کو سخت سبق سکھائیں گے۔
آپ کا تبصرہ