14 مارچ 2026 - 12:33
مآخذ: ابنا
ملک کی مسلح افواج ہر کاروائی کا بدلہ لیں گی

ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران کے قومی انفراسٹرکچر پر کیے گئے حملے کا جواب دیا جائے گا اور ملک کی مسلح افواج اس کارروائی کا بدلہ لیں گی۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق،ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران کے قومی انفراسٹرکچر پر کیے گئے حملے کا جواب دیا جائے گا اور ملک کی مسلح افواج اس کارروائی کا بدلہ لیں گی۔

 سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران کے اہم قومی ڈھانچے کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس حملے میں ملک کے قدیم ترین بینکوں میں سے ایک کی ایک شاخ کو بمباری کا نشانہ بنایا گیا، جہاں اس وقت بڑی تعداد میں ملازمین موجود تھے۔

عراقچی کے مطابق بینک کے ملازمین نوروز سے قبل عوام کے مالی امور کو بہتر بنانے اور اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کام کر رہے تھے کہ لوگوں کی گھریلو ضروریات پوری ہو سکیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران کی طاقتور مسلح افواج اس حملے کو ایک سنگین جرم سمجھتی ہیں اور اس کا یقینی طور پر جواب دیا جائے گا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha