5 جون 2025 - 14:16
حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ آج ادا کیا جا رہا ہے

حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ آج ادا کیا جا رہا ہے، دنیا بھر سے آئے لاکھوں عازمینِ حج میدانِ عرفات میں جمع ہو رہے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ | عازمین خطبہ حج سننے کے بعد ظہر اور عصر کی نمازیں ادا کریں گے، میدان عرفات کی مسجد نمرہ سے خطبہ حج براہ راست نشر کیا جائے گا، مسجد الحرام کے امام شیخ ڈاکٹر صالح بن عبد اللّٰہ یوم عرفہ کا خطبہ دیں گے۔
خطبہ حج کے بعد ظہر اور عصر کی قصر نمازیں ایک ساتھ ادا کی جائیں گی، عرفات میں وقوف کے دوران عازمین تلبیہ پڑھنے، استغفار کرنے اور تسبیح کے ساتھ ساتھ دعاؤں میں مصروف رہیں گے۔
وقوف عرفہ کی ادائیگی کے بعد سورج غروب ہونے کے بعد حجاج میدان عرفات سے 6 کلو میٹر دور مزدلفہ کے لیے روانہ ہو جائیں گے، حجاج کرام مزدلفہ میں مغرب اور عشاء کی نمازیں ایک ساتھ ادا کریں گے۔
مزدلفہ میں رات قیام کے دوران حجاج رمی جمرات کے لیے کنکریاں چنیں گے اور کل طلوع آفتاب کے بعد منیٰ روانہ ہو جائیں گے اور رمی کے بعد قربانی کا فریضہ انجام دیں گے۔
ادارہ امور حرمین کے سربراہ کا کہنا تھا کہ خطبہ حج کے 35 زبانوں میں ترجمے کا انتظام کیا گیا ہے۔
حجاج کو عبادت کے لیے پُرسکون ماحول کی فراہمی کےلیے مسجد کے ایک لاکھ 25 ہزار مربع میٹر رقبے میں آرام دہ قالین بچھائے گئے ہیں۔
ماحول کو ٹھنڈا رکھنے کے لیے 117 پھوار والے پنکھے نصب کیے گئے ہیں جس سے درجۂ حرارت میں اوسطاً 9 ڈگری سینٹی گریڈ کمی ہوتی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha