7 فروری 2026 - 05:00
اسلام آباد خودکش دھماکہ؛ اہم پیش رفت، حملہ آور کے 2 بھائی اور ایک خاتون گرفتار

وفاقی دارالحکومت کے علاقے ترلائی میں امام بارگاہ و مسجد خدیجۃ الکبریٰ میں خودکش حملہ آور کے پشاور میں  گھر پر پولیس نے چھاپہ مارا ہے، پشاور میں مارے جانے والے چھاپے کے دوران خودکش حملہ آور کے 2 بھائی اور ایک خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || جیو نیوز کے مطابق تفتیشی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ خودکش بمبار کا شناختی کارڈ دھماکے والی جگہ سے ملا، حملہ آور کی شناخت شناختی کارڈ پر درج نام یاسر سے ہوئی، خودکش بمبار گذشتہ 5 ماہ افغانستان میں مقیم رہا۔

شناختی کارڈ پر مستقل پتہ عباس کالونی، شیروجنگی چارسدہ روڈ پشاور درج ہے جبکہ موجودہ پتہ گنج محلہ قاضیان پشاور بتایا گیا ہے۔

خودکش بمبار نے ـ مبینہ طور پر ـ افغانستان میں اسلحہ چلانے اور خودکش حملے کی تربیت حاصل کی تھی، پشاور اور نوشہرہ میں خودکش حملہ آور کے نیٹ ورک اور سہولت کاروں کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے مختلف پہلوؤں پر تحقیقات جاری ہیں۔

واضح  رہے کہ اسلام آباد کے علاقے ترلائی میں امام بارگاہ و مسجد خدیجۃ الکبریٰ میں خودکش دھماکے سے 32 افراد شہید اور 150 سے زائد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق خودکش دھماکہ  نمازِ جمعہ کے دوران ہوا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

 

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha