7 فروری 2026 - 10:30
ترلائی مسجد و امام بارگاہ میں دھماکہ، علامہ ساجد علی نقوی کی شدید مذمت

شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے ترلائی میں مسجد و امام بارگاہ خدیجۃ الکبریٰ میں ہونے والے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے عبادت گاہوں کے تقدس پر حملہ قرار دیا ہے۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے ترلائی میں مسجد و امام بارگاہ خدیجۃ الکبریٰ میں ہونے والے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے عبادت گاہوں کے تقدس پر حملہ قرار دیا ہے۔

اپنے مذمتی بیان میں علامہ ساجد علی نقوی نے کہا کہ عبادت کے مقامات کو نشانہ بنانا انسانیت اور اسلام دشمن عناصر کی کھلی درندگی ہے، جس کا مقصد ملک میں خوف و ہراس پھیلانا اور مذہبی ہم آہنگی کو نقصان پہنچانا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ زخمیوں کو فوری اور مؤثر طبی امداد فراہم کی جائے اور واقعے کی شفاف و فوری تحقیقات کرکے ذمہ دار عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ قوم ایسے بزدلانہ حملوں سے مرعوب نہیں ہوگی اور دہشتگردی کے خلاف متحد رہے گی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha