7 فروری 2026 - 04:33
اسلام آباد خود کش دھماکے پر افغان وزارت خارجہ کا مذمتی بیان

تفصیلات کے مطابق  افغانستان کی وزارت خارجہ نے اسلام آباد کی مسجد میں نمازجمعہ کے دوران دھماکے کی مذمت اور شہداء اور زخمیوں کے لئے دعا کی ہے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || جیو نیوز کے مطابق، افغان وزارتِ خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد میں مسجد پر حملے کے نتیجے میں نمازیوں کی شہید اور زخمی ہونے پرگہرے دکھ کا اظہارکرتے ہیں۔ مساجد اور مقدس مذہبی شعائرکو نشانہ بنانا اسلامی اور انسانی اقدارکےمنافی ہے، عبادت گزاروں اورعام شہریوں کو نشانہ بنانے والےحملےناقابلِ قبول اورقابلِ مذمت ہیں۔

افغان وزارتِ خارجہ نے حملے میں شہید ہونے والے افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha