6 فروری 2026 - 23:18
اسلام آباد کی مسجد میں ہونے والے خودکش دھماکے کی مولانا کلبِ جواد نقوی کی مذمت

پاکستان کے اسلام آباد شہر کی جامع مسجد " خدیجۃ الکبریٰ" میں نماز جمعہ کے دوران ہوئے خود کش بم دھماکے کی مجلس علمائے ہند کے سبھی اراکین نے سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق،  پاکستان کے اسلام آباد شہر کی جامع مسجد " خدیجۃ الکبریٰ" میں نماز جمعہ کے دوران ہوئے خود کش بم دھماکے کی مجلس علمائے ہند کے سبھی اراکین نے سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے اسلام آباد شہر کی جامع مسجد " خدیجۃ الکبریٰ" میں نماز جمعہ کے دوران ہوئے خود کش بم دھماکے کی مجلس علمائے ہند کے سبھی اراکین نے سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

علماء نے کہا کہ پاکستانی سرکار شیعوں کو تحفظ دینے میں ہمیشہ ناکام رہی ہے اور یہ خود کش حملے پاکستانی فوج کی سرپرستی میں داخلی سطح پر مسلسل دہشت گردی کے فروغ کا نتیجہ ہیں ۔ علماء نے کہا کہ ہم اس دلخراش واقعہ کی مذمت کرتے ہیں اور اس موقع پر ہم پاکستانی شیعہ کمیونٹی کے ساتھ ہیں ۔

مجلس علمائے ہند کے جنرل سکریٹری مولانا کلب جواد نقوی نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں مسلسل شیعوں کی ٹارگیٹ کلنگ ہورہی ہے جس پر نہ تو سرکار سنجیدہ ہے اور نہ اقوام متحدہ ۔ مولانا نے کہا کہ حقوق انسانی کی تنظیموں کو پاکستان میں شیعہ نسل کشی پر کارروائی کرتے ہوئے اس مسئلے کو عالمی سطح پر اٹھانا چاہیے ۔ مولانا نے کہا کہ مسجدوں میں دھماکے کرنے والے ہر گز مسلمان نہیں ہوسکتے ۔پاکستان میں دہشت گردی کو مسلسل فروغ ہورہاہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ہی نہیں کسی بھی مسلم ملک میں شیعہ محفوظ نہیں ہیں ۔ تکفیری نظریات نے شیعوں کے قتل عام کا جواز فراہم کیا ہے جسکی بنا پر پوری دنیا میں شیعوں کی ٹارگیٹ کلنگ ہورہی ہے ۔ مسلم علماء نے کبھی تکفیری گروہوں اور انکے نظریات کی مذمت نہیں کی جس کا خمیازہ انسانیت کو بھگتنا پڑ رہا ہے ۔

مولانا نے مزید کہا کہ افسوس ہندستان کے مسلم علماء اور مفتی بھی اس پر خاموشی اختیار کئے ہیں، اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ وہ بھی کہیں نا کہیں تکفیری گروہوں اور انکے نظریات کے حامی ہیں ۔ مولانا نے بم دھماکے میں شہید ہونے والے سبھی مومنین کے لواحقین کو تعزیت پیش کرتے ہوئے اقوام متحدہ اور حقوق انسانی کی سبھی تنظیموں سے پاکستان میں شیعوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے سنجیدہ اقدمات کرنے کا مطالبہ کیا ۔

مجلس علمائے ہند کے اراکین نے سبھی شہداء کے پسماندگان کو تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha