14 دسمبر 2025 - 09:19
مآخذ: اردو نیوز
پاکستان: [جنرل] فیض حمید پر اور بھی الزامات ہیں، کارروائی کی جائے گی: خواجہ آصف

پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستانی فوج کے ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید پر اور بھی الزامات ہیں جن پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || اتوار کو سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ ’فیض حمید عمران خان کے پروجیکٹ کے ہیڈ تھے۔ اس پروجیکٹ کو لانے کے لیے اور بھی شخصیات کام کرتی رہیں۔ فیض حمید کا پروجیکٹ آہستہ آہستہ بےنقاب ہونا شروع ہو گیا ہے۔‘

انہوں نے کہا کہ ’آج بھی سازشی عناصر عمران خان کو لانے کی کوششیں کر رہے ہیں۔ ان سازشوں کا بیج فیض حمید نے ڈالا ہے۔ فیض حمید جب کور کمانڈر پشاور تھے تب بھی انہوں نے عمران خان کو تقویت دی۔‘

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ ’عمران خان کے لیے نو مئی برپا کیا گیا۔ نو مئی فیض حمید کا جوائنٹ وینچر تھا۔ نو مئی کو پلان کرنے والے لوگ اندر سے بھی تھے لیکن مین پاور پی ٹی آئی نے دی۔‘

انہوں نے کہا کہ فیض حمید کو سزا کے خلاف اپیل کا حق حاصل ہے۔ ان کا ٹرائل فوج نے خود کیا ہے۔ ’فیض حمید نے نیب کو ہمارے خلاف استعمال کیا۔ جو گرہیں فیض حمید اور عمران خان نے لگائیں نہ جانے کب تک کُھلیں گی۔‘

خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ ’اگر فیض حمید اور عمران خان کا گٹھ جوڑ رہتا تو نہ جانے کیا ہوتا۔ ایک ہائیبرڈ نظام کے تحت ملک کو ریوائیو کر رہے ہیں۔‘

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha