14 دسمبر 2025 - 15:58
مآخذ: ارنا
پڑوسی ممالک کی سلامتی اور استحکام ہمارے لیے کلیدی حیثیت رکھتا ہے: ترجمان وزارت خارجہ

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ مشرقی پڑوسی ممالک کی سلامتی و استحکام ہمارے لیے کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ مشرقی پڑوسی ممالک کی سلامتی و استحکام ہمارے لیے کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔

تہران میں  ہمسایہ ممالک کے خصوصی نمائندوں کے تہران میں ہونے والے اجلاس کی تفصیلات کے بارے میں ارنا کے سوال کے جواب میں وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ افغانستان سمیت ہم نے تمام متعلقہ ممالک کو اجلاس میں شرکت کی دعوت دی تھی۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان کو بھی مدعو کیا گیا تھا اور ہماری خواہش تھی کہ افغانستان بھی اجلاس میں شرکت کرے۔تاہم ہم افغانستان کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں۔

اسما‏عیل بقائي نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ اس طرح کے عمل میں افغانستان کی شرکت سے افغانستان اور اس کے پڑوسی ممالک کے درمیان افہام و تفہیم کو مضبوط بنانے اور مسائل کو حل کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

علاقائی ممالک کے معاملات میں امریکہ کی مداخلت اور امریکی صدر کے اس بیان کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہ اگر ایران راضی ہو جاتا تو ہم صرف اس کی جوہری تنصیبات کو نشانہ بناتے، وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ میرے خیال میں شام کے لیے امریکی نمائندہ خصوصی کے بیان اس بات کا کھلا اعتراف ہے کہ امریکی پالیسیاں مداخلت پسندی پر مبنی ہیں البتہ یہ پالیسی خطے اور دیگر ممالک میں اس کی ناکامی کی عکاسی کرتی ہے۔

ہمارے خطے میں بھی امریکی مداخلت کی وجہ سے جو عدم استحکام پیدا ہوا ہے اور دہشت گردی نے جنم لیا ہے۔ بدقسمتی سے آج تک ہمارے خطے کو اس صورتحال کا سامنا ہے اور امریکی نمائندہ خصوصی نے آسانی سے کہہ دیا کہ یہ غلط پالیسی تھی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha