11 نومبر 2025 - 15:43
اسلام آباد خودکش حملہ ویک اپ کال ہے، اس ماحول میں افغانستان سے کامیاب مذاکرات کی امید رکھنا فضول ہوگا: خواجہ آصف

کابل کے حکمران پاکستان میں دہشتگردی کو روک سکتے ہیں لیکن اسلام آباد تک اس جنگ کو لانا کابل سے ایک پیغام ہے: وزیر دفاع۔ فوٹو فائل

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے اسلام آباد ضلع کچہری میں ہونے والے خودکش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے پوری قوم کے لیے wake up call قرار دیا ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے لکھا ہم حالت جنگ میں ہیں کوئی یہ سمجھے کہ پاک فوج یہ جنگ افغان پاکستان سرحدی علاقے میں اور بلوچستان کے دور دراز علاقوں میں لڑ رہی ہے تو آج اسلام آباد ضلع کچہری میں خود کش حملہ wake up call ہے کہ یہ سارے پاکستان کی جنگ ہے جس میں پاک فوج روز قربانیاں دے رہی ہے اور عوام کو تحفظ کا احساس دلا رہی ہے۔

وزیر دفاع نے مزید لکھا کہ اس ماحول میں کابل کے حکمرانوں سے کامیاب مذاکرات کی زیادہ امید رکھنا عبث (بیکار یا فضول) ہوگا۔

اسلام آباد خودکش حملہ ویک اپ کال ہے، اس ماحول میں افغانستان سے کامیاب مذاکرات کی امید رکھنا فضول ہوگا: خواجہ آصف

انہوں نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ کابل کے حکمران پاکستان میں دہشتگردی کو روک سکتے ہیں لیکن اسلام آباد تک اس جنگ کو لانا کابل سے ایک پیغام ہے، جس کا پاکستان بھرپور جواب دینے کی الحمدوللہ قوت رکھتا ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha