14 دسمبر 2025 - 15:45
مآخذ: ابنا
پاکستان کی تہران اجلاس سے خطے میں امن اور ترقی کے فروغ کی امید

ایران میں پاکستان کے سفیر نے افغانستان سے متعلق تہران میں ہونے والے اجلاس کے حوالے سے امید ظاہر کی ہے کہ یہ نشست خطے میں امن اور ترقی کے فروغ میں مثبت اور مؤثر کردار ادا کرے گی۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق ایران میں پاکستان کے سفیر نے افغانستان سے متعلق تہران میں ہونے والے اجلاس کے حوالے سے امید ظاہر کی ہے کہ یہ نشست خطے میں امن اور ترقی کے فروغ میں مثبت اور مؤثر کردار ادا کرے گی۔

 ایران میں پاکستان کے سفیر محمد مدثر ٹیپو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں بتایا کہ افغانستان کے امور میں پاکستان کے خصوصی نمائندے محمد صادق نے آج صبح ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی سے ملاقات اور بات چیت کی۔

پیغام میں کہا گیا کہ ملاقات کے دوران گزشتہ دو برسوں میں دونوں ممالک کی قیادت کے درمیان اعلیٰ سطحی قریبی روابط کا حوالہ دیا گیا، اور وزیر خارجہ عراقچی نے پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید گہرا اور وسیع کرنے کے لیے ایران کے عزم کا اعادہ کیا۔

پاکستان کے خصوصی نمائندے نے افغانستان کے ہمسایہ ممالک اور روس کے اجلاس کی میزبانی پر ایران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ اجلاس خطے میں امن، استحکام اور ترقی کے فروغ میں مؤثر ثابت ہوگا۔

 افغانستان کے ہمسایہ ممالک کا تازہ ترین اجلاس آج 23 آذر کو تہران میں منعقد ہوا، جس کی میزبانی ایران کی وزارت خارجہ نے کی۔ اجلاس میں پاکستان، تاجکستان، ازبکستان، ترکمانستان، چین اور روس کے افغانستان کے امور سے متعلق خصوصی نمائندوں نے شرکت کی۔ اس نشست کا مقصد خطے میں تعمیری مکالمے کو فروغ دینا اور افغانستان سے متعلق مشترکہ علاقائی تعاون کو مضبوط بنانا تھا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha