بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || قطر کی سرکاری خبر ایجنسی (قنا) کے مطابق، ایران کے وزیر خارجہ، سید عباس عراقچی کا تحریری پیغام قطر کے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی کو موصول ہؤا ہے۔
یہ پیغام باہمی تعلقات اور ان کو وسعت دینے کے طریقوں کے بارے میں ہے۔
نائب وزیر خارجہ مجید تخت روانچی نے دوحہ کے دورے کے موقع پر قطر کے وزیر مملک برائے امور خارجہ امور محمد بن عبدالعزیز الخلیفی سے ملاقات میں یہ پیغام ان تک پہنچایا۔

تخت روانچی اور الخلیفی نے اس ملاقات میں باہمی تعلقات کو فروغ دینے اور تقویت پہنچانے کے طریقوں، جنگ بندی کے سائے میں فلسطین اور غزہ کی صورتحال، اور مشترکہ دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔
قبل از این، اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے قطر کے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی کے ساتھ ٹیلی فونک رابطے میں باہمی تعلقات اور علاقائی واقعات پر بات چیت اور تبادلۂ خیال کیا تھا۔
اس ٹیلی فونک بات چیت میں دونوں فریقوں کے درمیان تمام شعبوں میں باہمی تعلقات کو مضبوط بنانے کی کوششوں کی اہمیت پر زور دیا گیا۔
![]()
ایران اور قطر کے وزرائے خارجہ نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے، خطے میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لئے علاقائی ممالک کی مسلسل کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔ فریقین نے غزہ کے تازہ ترین واقعات اور امریکہ کی جانب سے سلامتی کونسل میں حال ہی میں پیش کردہ قرارداد پر بھی تبادلہ خیال کیا اور فلسطینی عوام کے جائز حقوق، خاص طور پر خود ارادیت کے حق کے تحفظ کے لئے مسلسل مشاورت کی ضرورت پر زور دیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ