بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || لبنان کے المیادین چینل کی ویب گاہ کی رپورٹ کے مطابق، فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک نے اپنے شہید بانی ڈاکٹر فتحی الشقاقی کی شہادت کی اکتیسویں برسی کے موقع پر اپنے بیان میں زور دے کر کہا ہے: "ہم بدستور ان اصولوں کے پابند ہیں جن کی بنیاد پر یہ تحریک قائم ہوئی ہے۔"
اسلامی جہاد تحریک کے بیان میں کہا گیا ہے: "ہم کبھی بھی غزہ پر ہونے والی جارحیت روکنے، غزہ کی تعمیر نو، اس خطے تک انسانی امداد کی ترسیل نیز اس خطے سے صہیونی فوجیوں کے انخلا کو یقینی بنانے کے لئے اپنی کوششوں سے دستبردار نہیں ہونگے۔"
اس بیان میں زور دیا گیا ہے: "ہم اندرونی اتحاد کو مضبوط بنانے اور مغربی کنارے اور مقبوضہ قدس شریف کے خلاف دشمن کے عزائم کو ناکام بنانے کے لئے کوشاں رہیں گے۔"
جہاد اسلامی تحریک نے اپنے بیان میں کہا ہے: "جرائم پیشہ صہیونیوں کے مقابلے میں مسلحانہ جہاد ہی واحد راستہ ہے اور یہ راستہ فلسطین کی مکمل آزادی تک باقی رہے گا۔"
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ