بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || سنہ 2026 ورلڈ کپ کے لئے ٹکٹوں کی قیمتوں میں کئی گنا اضافے نے ـ آج (جمعہ 12 دسمبر 2025) ـ یورپی فٹبال سپورٹرز ایسوسی ایشن (FSE) کو، شائقین کے لئے فیفا کے نقطۂ نظر کو ایک "عظیم دھوکہ" کے طور پر بیان کرنے پر مجبور کیا ہے۔
ایک یورپی فٹبال فین کو 2026 کے ورلڈ کپ فائنل تک اپنے ملک کے تمام کھیلوں میں شرکت کے لئے 8000 ڈالر خرچ کرنا پڑتے ہیں، جو کہ قطر کے ورلڈ کپ سے 5 گنا زیادہ ہے۔
سنہ 2026 کے ورلڈ کپ کے لئے ٹکٹوں کی فروخت گذشتہ ہفتے شروع ہوئی اور 20 لاکھ سے زائد افراد نے ٹکٹ خریدنے میں حصہ لیا۔
لیکن ٹکٹوں کی اس فروخت میں اہم نکتہ ٹکٹوں کی قیمتوں میں آسمان سے بات کرنے والا اضافہ ہے، وہی اضافہ جو ڈونلڈ ٹرمپ اور انفینٹینو کے تعاون کی بنا پر، فیفا کے منصوبے میں لاگو کیا گیا اور یوں فٹبال کے شائقین کے بڑے مگر کم آمدنی والے گروپ کو ورلڈ کپ دیکھنے سے محروم کر دیا ہے۔
یورپی فٹبال سپورٹرز ایسوسی ایشن (FSE) نے ایک بیان میں کہا، یورپی فٹبال کے شائقین فیفا کی جانب سے اگلے سال کے ورلڈ کپ کے لئے انتہائی وفادار شائقین پر ٹکٹوں کی بے تحاشا قیمتوں سے حیرت زدہ ہیں اور اسے ورلڈ کپ کی روایت کے ساتھ ایک بڑا دھوکہ سمجھتے ہیں، جو تماشے میں شائقین کے تعاون کو نظر انداز کرتی ہے۔
اس ادارے نے مزید کہا کہ فیفا PMA کے ٹکٹوں کی فروخت کو فوری طور پر روکے، تمام متاثرہ فریقوں سے مشاورت کرے اور ٹکٹوں کی قیمتوں اور زمرے کی تقسیم پر نظرثانی کرے جب تک کہ ورلڈ کپ کی روایت، آفاقیت اور ثقافتی اہمیت کا کوئی حل تلاش نہ کیا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ