اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں علما کنونشن سے خطاب کیا، کنونشن میں چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بھی شرکت کی ۔
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ قوم میں یکجہتی کی فضا قائم ہونے تک ملک ترقی نہیں کرسکتا، پاکستان کی معیشت آج تیزی سے ترقی کی جانب گامزن ہے، افواج کی قربانیوں کا مذاق اڑائیں گے تو کون پاکستان کی عزت کرےگا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان کے خلاف زہر آلود پراپیگنڈا کیا جائے تو فوج کا دفاع کرنا حکومت اور علما کرام سمیت سب کی ذمہ داری ہے، معرکہ حق میں عظیم فتح حاصل ہوئی، معرکہ حق میں قوم کی دعائیں قبول ہوئیں، افواج کے ہر سپاہی کی معرکہ حق میں بے مثال کاوشیں شامل ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بھارت کے خلاف جنگ کو جرات سے لیڈ کیا، مسلح افواج کی جرات اوربہادری سے دشمن کو عبرتناک شکست ہوئی، ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کے لیے سیاسی وعسکری قیادت نے کردار ادا کیا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملک میں فرقہ پرستی کا خاتمہ ضروری ہے، اب بھی بعض مکاتب فکر کے لوگ کہتے ہیں اس مسجد میں اس کے پیچھے نماز نہیں پڑھ سکتے، خوارج کے حملوں میں معصوم پاکستانی شہید ہو رہے ہیں، شہدا نے جان قربان کرکے کئی بچوں کو یتیم ہونے سے بچالیا۔
آپ کا تبصرہ