12 اکتوبر 2025 - 22:03
غزہ کی جنگ بندی بھی صحافیوں کی حفاظت کو یقینی نہ بنا سکی

غزہ میں جنگ بندی کے اعلان کے بعد بھی فلسطینی صحافی محفوظ نہیں ہیں۔ یہودی بستیوں کے باشندوں اور نیم فوجی گروہوں نے ایک مربوط کارروائی میں فلسطینی صحافی صالح جعفراوی کو شہید کر دیا۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز نیوز ایجنسی ـ ابنا || نجی طبی ذرائع نے رپورٹ دی ہے کہ ایک بہادر آزاد صحافی، صالح جعفراوی، صہیونی ریاست کی حمایت یافتہ عناصر سے وابستہ نیم فوجی یہودی دستوں کے ہاتھوں شہید ہوگئے ہیں۔ یہودی آبادکاروں نے انہیں قریب سے سات گولیاں مار کر بے دردی سے قتل کر دیا۔

جعفراوی، جو برسوں سے عوام کی آزاد آواز اور اسرائیل کی حمایت یافتہ مسلح گروہوں کے مظالم کے انکشاف کے لئے مشہور تھے، اس سے پہلے بھی کئی بار دھمکیوں اور حملوں کا نشانہ بنے تھے۔

ٹارگٹ کلنک کے اس واقعے نے اسرائیلی ریاست اور اس کے اتحادیوں کی جابرانہ اور غیر انسانی شناخت کو ایک بار پھر بے نقاب کردیا ہے؛ جنہوں نے مسلح ٹولوں کی حمایت کرکے خطے میں صحافیوں کے امن اور آزادی اظہار کو خطرے میں ڈالا ہے۔

جعفراوی کا قتل، تمام صحافیوں اور آزادی اظہار کے حامی کارکنوں کے لئے ایک سنگین انتباہ ہے جو مقبوضہ علاقوں اور صہیونی ریاست کے زیر اثر علاقوں میں کام کر رہے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha