اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن دوجارک نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے غزہ میں الجزیرہ کے رپورٹرز سمیت متعدد نامہ نگاروں کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ نے ہمیشہ صحافیوں کے قتل کی سخت مذمت کی ہے اور اس واقعے کی شفاف اور فوری تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ اسٹیفن دوجارک نے زور دیا کہ صحافیوں کو بلا خوف و خطر اپنے پیشہ ورانہ فرائض کی ادائیگی کے لیے مکمل تحفظ دیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ نامہ نگاروں کو آزادی دی جانی چاہیے کہ وہ غزہ کے کسی بھی علاقے میں جا کر بے روک ٹوک رپورٹنگ کر سکیں۔
11 اگست 2025 - 15:57
News ID: 1716136

غزہ میں صہیونی ریاست نے الجزیرہ کے دو نامہ نگاروں کو شہید کردیا اقوام متحدہ کی اسرائیل پر کڑی تنقید
آپ کا تبصرہ