13 اگست 2025 - 23:12
اربعین دنیا والوں کو مقاومت کا پیغام منتقل کرتا ہے

اس اہم پیغام پر رہبر انقلاب اسلامی آمام خامنہ ای (حفظہ اللہ) کو مقام معظم رہبری نے بھی بارہا زور دیا ہے اور تمام مسلمانوں پر فرض ہے کہ وہ عاشورا اور اربعین کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے انصاف کے قیام اور ظلم کے خلاف جدوجہد کے راستے پر گامزن ہوں۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، سیاسی امور کے تجزیہ کار جہانبخش زنگنہ تبار نے "مرصاد" انفارمیشن نیٹ ورک کے سیاسی گروپ کے نامہ نگار سے گفتگو میں کرتے ہوئے کہا: اربعین دنیا والوں تک ظلم کے خلاف جدوجہد، اتحاد اور مزاحمت و مقاومت کا پیغام،  پہنچاتا ہے اور اس حقیقت کو آشکار کر دیتا ہے کہ عاشورا کی تعلیمات آج بھی مسلمانوں کو ظلم و ستم کے خلاف مزاحمت اور استقامت کی تعلیم اور تحریک دیتی ہے۔
انھوں نے کہا: 
• اس سال اربعین کے مراسمات کی شان و عظمت پہلے سے کہیں زیادہ نمایاں ہے اور اس نے دنیا کی توجہ اپنے اوپر مرکوز کرا دی۔ یہ شان و عظمت صرف ظاہری خوبصورتیوں تک محدود نہیں ہے بلکہ اس کے گہرے روحانی اور سماجی پیغامات کی بھی خاص اہمیت حاصل ہے۔
• ان دنوں میں جب اسلام کے حلفیہ دشمن یکے بعد دیگرے، اسلامی ممالک ـ بشمول غزہ اور فلسطین ـ کو اپنی جارحیت کا نشانہ بنا رہے ہیں، مسلم ممالک کے حکمرانوں اور مسلم عوام کے درمیان اتحاد کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ محسوس کی جا رہی ہے۔
•  یہ اتحاد ایک خدا اور ایک نبی پر ایمال کی بنیاد پر استوار ہونا چاہئے اور تمام مسلمانوں کو متحرک ہو کر دشمنوں کی سازشوں کے مقابلے میں ڈٹ جانا چاہئے۔
• امید ہے کہ اسلامی یکجہتی کو مضبوط کرنے اور متحدہ کوششوں سے ہم امریکہ اور صہیونی ریاست کے کینسر کی نابودی کو اپنی آنکھوں سے دیکھیں گے، اور مظلوم قوموں کے لئے امن اور انصاف قائم ہوگا۔
• اربعین دنیا والوں تک ظلم کے خلاف جدوجہد، اتحاد اور مزاحمت و مقاومت کا پیغام،  پہنچاتا ہے اور اس حقیقت کو آشکار کر دیتا ہے کہ عاشورا کی تعلیمات آج بھی مسلمانوں کو ظلم و ستم کے خلاف مزاحمت اور استقامت کی تعلیم اور تحریک دیتی ہے۔
• اس اہم پیغام پر رہبر انقلاب اسلامی آمام خامنہ ای (حفظہ اللہ) کو مقام معظم رہبری نے بھی بارہا زور دیا ہے اور تمام مسلمانوں پر فرض ہے کہ وہ عاشورا اور اربعین کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے انصاف کے قیام اور ظلم کے خلاف جدوجہد کے راستے پر گامزن ہوں۔
•  اربعین نہ صرف عالمی مسلمانوں کے اتحاد کی علامت ہے، بلکہ اسلامی ممالک میں قومی یکجہتی کو بھی مضبوط کرتا ہے اور اس حقیقت کو عیاں کر دیتا ہے کہ جب قومیں اور حکومتیں دینی اور انسانی اقدار کی بنیاد پر متحد ہو جائیں تو وہ مشترکہ دشمنوں کا مقابلہ کرنے اور اپنی شناخت اور آزادی کی حفاظت کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
 

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha