اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا | غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا کی دونوں سیاسی جماعتوں ڈیموکریٹس اور ریپبلکنز سے وابستہ قانون سازوں نے 82 سالہ سابق صدر کی صحت یابی کےلیے دعا کی ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صدمے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اہلیہ میلانیا اور میں جو بائیڈن کی حالیہ طبی تشخیص کے بارے میں سن کر افسردہ ہیں۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر سابق امریکی صدر بارک اوباما نے بھی اپنے سابق ساتھی کی مکمل صحت یابی کے لیے دعا کی اور لکھا کہ مشیل اور میں پورے بائیڈن خاندان کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔
واضح رہے کہ سابق صدر جو بائیڈن اوباما انتظامیہ کے تحت امریکا کے نائب صدر کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔
ایک مشورہ:
جو بائیڈن نے خود کو صہیونی قرار دیا اور کہا کہ صہیونی ہونے کے لئے یہودی ہونا ضروری نہیں ہے؛ طوفان الاقصی کے بعد ڈوبی ہوئی صہیونی ریاست کو سنبھالا دیا، لاکھوں ٹن ہتھیار صہیونی ریاست کو فراہم کیا، مہلک بم دیئے، کم افزودہ یورینیم بم دیئے، ہزاروں غزاوی بچوں اور خواتین کے خون میں صہیونیوں کا ہاتھ بٹایا، تو کیا اب انہیں ٹرمپ اور اوباما کی دعا بچائے گی جو خود بھی فلسطینیوں اور دنیا بھر کے بے گناہ انسانوں کے قاتل ہیں؟ مشورہ یہ ہے کہ وہ غزہ جاکر وہاں کے فاقہ کش بچوں سے معافی اور دعا مانگیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ