22 جون 2025 - 23:08
کئی ممالک ایران کو ایٹمی ہتھیار دینے کیلئے تیار ہیں: نائب سربراہ روسی نیشنل سیکیورٹی

روسی نیشنل سیکیورٹی کونسل کے نائب سربراہ دیمتری میدیدیوو کا کہنا ہے کہ کئی ممالک ایران کو ایٹمی ہتھیار دینے کے لیے تیار ہیں۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، اپنے بیان میں دیمتری میدویدوف نے کہا کہ امریکی حملوں کا الٹا اثر ہوا ہے، معاملہ یورینیئم کی افزودگی سے بڑھ کر ایٹمی ہتھیاروں کی تیاری کی جانب جائے گا۔

دیمتری میدویدوف کا کہنا تھا کہ امریکی جارحیت کی وجہ سے اب معاملہ یورینیئم کی افزودگی سے بڑھ کر ایٹمی ہتھیاروں کی تیاری کی جانب جائے گا جبکہ کئی ممالک نے ایران کو ایٹم بم دینے کی پیشکش کی ہے۔

اس سے قبل  روس نے ایران پر امریکی حملوں کی شدید مذمت کی تھی۔

روسی وزارتِ خارجہ کا  کہنا تھا کہ ایک خود مختار ریاست پر میزائل اور بم حملے کرنا ایک غیر ذمہ دارانہ فیصلہ ہے، اس فیصلے کی کوئی بھی دلیل پیش کی جائے، یہ بین الاقوامی قانون، یواین چارٹر اور یواین سلامتی کونسل کی قراردادوں کی صریح خلاف ورزی ہے۔

روسی وزارتِ خارجہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم جارحیت کے خاتمے اور حالات کو سیاسی اور سفارتی راستے پر واپس لانے کی کوششوں میں اضافے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha