8 جون 2025 - 14:28
تہران کا اٹیلی جنس بم تل ابیب میں پھٹ گیا / حاصل ہونے والی دستاویزات کی اشاعت عنقریب، وزیر اطلاعات اسلامی جمہوریہ ایران + تصاویر + ویڈیو

ایران کے اسرائیلی ریاست پر انٹیلی جنس حملے کی صدائے بازگشت نے تل ابیب میں ایک میڈیا بم کے دھماکے کی صورت اختیار کر لی ہے، جبکہ صہیونی ذرائع ان معلومات کے افشا ہونے پر شدید پریشانی کا اظہار کر رہے ہیں۔/ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ جتنی اہمیت ان دستاویزات کی ہے، ان کے منتقل کرنے کے طریقے بھی اتنے ہی اہم ہیں، اسی لئے ہم ان دستاویزات اور ان کے انتقال کے طریقوں کی حفاظت کر رہے ہیں۔ ان دستاویزات کو بحفاظت ملک تک پہنچایا گیا، اور ہم ان کی منتقلی کی روشوں کو محفوظ رکھیں گے۔ ان چیزوں کو جلد شائع نہیں کیا جائے گا، لیکن دستاویزات ان شاء اللہ جلد شائع کی جائیں گی۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، صہیونی ریاست کے ذرائع ابلاغ نے ایران کے کامیاب انٹیلی جنس آپریشن کے بعد، ـ جس نے اسرائیل کو شدید دھچکا لگایا ہے اور اس کے جوہری شعبے سے متعلق اہم ترین رازدارانہ معلومات ایران تک پہنچائیں ـ ان معلومات کے لیک ہونے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

پریشان کن رپورٹ: ایران نے اسرائیل کے خفیہ جوہری دستاویزات چرا لیں، صہیونی اخبار معاریو

صہیونی اخبار معاریو نے اپنی سرخی میں لکھا: "ایرانی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ ان کی خفیہ ایجنسیوں نے اسرائیل کے جوہری مراکز اور اسٹریٹجک منصوبوں سے متعلق ہزاروں خفیہ دستاویزات حاصل کر لی ہیں۔ یہ دستاویزات ایران کے محفوظ مقامات پر منتقل کر دی گئی ہیں"/۔ معاریو نے دعوی کیا ہے کہ یہ خبر دیگر ذرائع سے تصدیق شدہ نہیں ہے۔

تہران کا اٹیلی جنس بم تل ابیب میں پھٹ گیا / حاصل ہونے والی دستاویزات کی اشاعت عنقریب، وزیر اطلاعات اسلامی جمہوریہ ایران + تصاویر + ویڈیو

ایران کا دعویٰ: ہمارے پاس اسرائیل کے حساس اسٹریٹجک اور جوہری دستاویزات کا بڑا ذخیرہ موجود ہے، کان نیٹ ورک

اسرائیلی نیٹ ورک کان نے رپورٹ دی ہے کہ: "ایران سے وابستہ 'باخبر ذرائع' کے مطابق، یہ دستاویزات حاصل کرنے کا آپریشن کافی عرصہ پہلے مکمل ہو چکا تھا، لیکن دستاویزات کی بڑی مقدار اور انہیں محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کی ضرورت کی وجہ سے اسے اب تک خفیہ رکھا گیا تھا۔ المیادین کے مطابق، ایران کے لیے جاسوسی کے شبے میں گرفتار کیے گئے اسرائیلی شہریوں کا تعلق ممکنہ طور پر ان دستاویزات سے ہو سکتا ہے۔

تہران کا اٹیلی جنس بم تل ابیب میں پھٹ گیا

ایران: ہم نے اسرائیل کے جوہری پروگرام کے بارے میں بڑی مقدار میں دستاویزات حاصل کر لی ہیں، وائی نیٹ

اسرائیلی نیوز سائٹ وائی نیٹ نے لکھا: "ایران نواز نیٹ ورکس کے دعوؤں کے مطابق ـ انہوں نے اب تک کوئی ثبوت پیش نہیں کیا ـ یہ دستاویزات ایک 'آپریشن' کے دوران اسرائیلی سرزمین سے حاصل کی گئیں اور کامیابی کے ساتھ ایران منتقل کر دی گئی ہیں، اور اب انہیں جلد افشا کیا جائے گا۔"

جوہری معلومات کے افشا ہونے کی رپورٹ، صہیونی چینل i7

اسرائیلی چینل 7 نے اپنی رپورٹ میں کہا: "ایران کا دعویٰ ہے کہ اس کی خفیہ ایجنسی نے کامیابی سے، اسرائیل کے جوہری پروگراموں اور مراکز سے متعلق انتہائی حساس اسٹریٹجک دستاویزات، حاصل کر لی ہیں۔"

ایران کے سرکاری بیان میں مزید کہا گیا: "تقریباً تین ہفتے پہلے، اسرائیل کی جنرل سیکورٹی سروس (GSS) اور پولیس نے دو اسرائیلی شہریوں کو ایران کے ساتھ تعاون کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔ ان کی گرفتاری اس وقت ہوئی جب دستاویزات ایران منتقل ہو چکی تھیں۔ نیز، دستاویزات کا یہ ذخیرہ اتنا وسیع ہے کہ اس کا تجزیہ اور مطالعہ کافی وقت طلب ہو گا۔"

ایران نے اسرائیل کی ہزاروں حساس دستاویزات حاصل کر لی ہیں

اسرائیلی میڈیا bhol نے لبنانی نیوز نیٹ ورک المیادین کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ ایرانی خفیہ اداروں نے اسرائیل سے متعلق ہزاروں حساس اسٹریٹجک دستاویزات حاصل کر لی ہیں، جن میں اسرائیل کے جوہری منصوبوں اور تنصیبات سے متعلق معلومات شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق، یہ آپریشن کافی عرصہ پہلے مکمل ہو چکا تھا، لیکن دستاویزات کی بڑی مقدار اور انہیں ایران منتقل کرنے کی ضرورت کی وجہ سے اسے خفیہ رکھا گیا تھا۔ اب ایرانی خفیہ ادارے ان دستاویزات کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔

تہران کا اٹیلی جنس بم تل ابیب میں پھٹ گیا

جوہری معلومات کے لیک ہونے پر صہیونی ذرائع کی تشویش

میڈیا پلیٹ فارم closedoors نے لبنانی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ المیادین نے باخبر ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ ایرانی خفیہ اداروں نے اسرائیل سے متعلق حساس اسٹریٹجک دستاویزات کا ایک بڑا ذخیرہ حاصل کر لیا ہے، جس میں ہزاروں دستاویزات شامل ہیں، جن میں اسرائیل کی جوہری تنصیبات اور منصوبوں سے متعلق مواد بھی شامل ہے۔

ذرائع کے مطابق، یہ آپریشن کافی عرصہ پہلے مکمل ہو چکا تھا، لیکن اسے مکمل خفیہ رکھا گیا تھا کیونکہ معلومات کی بڑی مقدار کو ایران منتقل کرنا ضروری تھا۔ اب ایرانی اداروں نے ان تمام دستاویزات کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا ہے۔

یہ رپورٹ اس وقت سامنے آئی ہے جب خطے میں کشیدگی بڑھنے کے حوالے سے تشویش بڑھ رہی ہے۔ امریکی ویب سائٹ نیوزویک نے گذشتہ روز پانچ خطرناک اشاروں کی نشاندہی کی تھی جن سے ظاہر ہوتا تھا کہ اسرائیل اور ایران براہ راست تصادم کے دہانے پر ہیں۔

تہران کا اٹیلی جنس بم تل ابیب میں پھٹ گیا

اسرائیل کا بڑا ڈیٹا ایران کے ہاتھ میں

اسرائیلی میڈیا kikar نے لکھا کہ اسرائیل سے متعلق حساس اسٹریٹجک دستاویزات کا ایک بڑا ذخیرہ ایران کے ہاتھ لگا ہے۔ یہ خبر المیادین نے بغیر کسی ثبوت کے شائع کی ہے، جسے ایران کا حمایت یافتہ نیٹ ورک سمجھا جاتا ہے۔

اسی دوران، ایک ایرانی خبر ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ حال ہی میں ایران کے لیے جاسوسی کے شبے میں گرفتار ہونے والے دو اسرائیلی شہریوں، روی میزراحی اور الموگ اتیل کا تعلق اس دستاویزات کے ایرانی اداروں تک پہنچنے سے ہو سکتا ہے۔

تاہم، اس رپورٹ کی تصدیق کے لئے کوئی ثبوت یا غیر جانبدار ذرائع سے تائید دستیاب نہیں ہے!

تہران کا اٹیلی جنس بم تل ابیب میں پھٹ گیا

ہزاروں جوہری دستاویزات اب ایران کے پاس

میڈیا آؤٹ لیٹ آئس نے رپورٹ کیا کہ ایران کا دعویٰ ہے کہ اس نے اسرائیل کے جوہری پروگرام کو ایک بڑا دھچکا پہنچایا ہے۔ ایران کے ایک قریبی چینل کے مطابق، ایران نے اسرائیل کے جوہری تنصیبات سے متعلق اسٹریٹجک دستاویزات کا ایک بڑا ذخیرہ حاصل کر لیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، "ہزاروں دستاویزات اسرائیل کے منصوبوں اور جوہری تنصیبات سے متعلق ہیں۔ یہ آپریشن کچھ عرصہ پہلے مکمل ہوا تھا، لیکن دستاویزات کی بڑی مقدار اور انہیں محفوظ طریقے سے ایران منتقل کرنے کی ضرورت کی وجہ سے اسے خفیہ رکھا گیا تھا۔ اب جبکہ تمام دستاویزات محفوظ مقامات پر پہنچ چکی ہیں، اس کی تصدیق ہو گئی ہے۔"

تہران کا اٹیلی جنس بم تل ابیب میں پھٹ گیا

اگرچہ اس رپورٹ کی صحت کے بارے میں شکوک و شبہات موجود ہیں، لیکن اس نیٹ ورک نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ جلد ہی اس معاملے سے متعلق ویڈیو کلپس جاری کرے گا۔ انہوں نے یہ بھی اشارہ دیا ہے کہ حال ہی میں اسرائیل میں ایران کے لئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار ہونے والے افراد کا تعلق ان دستاویزات سے ہو سکتا ہے۔

تل ابیب یونیورسٹی کے انسٹی ٹیوٹ فار نیشنل سیکیورٹی اسٹڈیز (INSS) میں ایران اور شیعہ محور کے پروگرام کے سربراہ ڈاکٹر راز زیمت نے Ynet کو بتایا: "2024 کے وسط میں رپورٹس آئی تھیں کہ ایرانی ہیکروں نے ایٹمی انرجی کمیشن کے ایک سرور کو ہیک کر کے 2014 سے 2023 تک کا ڈیٹا چرا لیا تھا۔ تاہم، یہ معلومات کا ایک بڑا رساو نہیں تھا۔ ہو سکتا ہے کہ اس واقعے اور ایرانی ہیکروں کی اس نئی کارروائی کے درمیان کوئی تعلق ہو۔"

تہران کا اٹیلی جنس بم تل ابیب میں پھٹ گیا

ایران کی اسرائیل کی حساس اسٹریٹجیک تنصیبات کے دستاویزات تک رسائی

اسرائیلی میڈیا i24news نے رپورٹ دی ہے کہ ایران کے ایک قریبی ایک نیوز نیٹ ورک کے مطابق، ایرانی خفیہ ادارے نے اسرائیل کی اسٹریٹجک تنصیبات کے حساس دستاویزات، بشمول ویڈیوز اور تصاویر، تک رسائی حاصل کر لی ہے۔

تہران کا اٹیلی جنس بم تل ابیب میں پھٹ گیا

رپورٹ میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ حال ہی میں جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیے گئے شہریوں کا تعلق ان دستاویزات سے ہو سکتا ہے۔ اسرائیل کی جانب سے اب تک اس رپورٹ پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

"ایران بزبان عربی" نے بھی باخبر ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ "یہ 'غاصب اسرائیلی ریاست' کے لئے ایک سنگین سیکیورٹی دراڑ ہے، جو کہ مقدار اور معیار دونوں لحاظوں سے اہم ہے۔ مزید تفصیلات، بشمول ویڈیو کلپس، جلد ہی جاری کیے جا سکتے ہیں۔"

تہران کا اٹیلی جنس بم تل ابیب میں پھٹ گیا

صہیونی ریاست کے جوہری رازوں کے اخراج کا خدشہ

اسرائیلی میڈیا اسرائیل ہیوم نے لکھا ہے: "ایران نواز نیٹ ورک کے دعوے: 'ایرانی خفیہ ادارے نے اسرائیل کے اسٹریٹجک دستاویزات حاصل کر لیے ہیں'"

تہران کا اٹیلی جنس بم تل ابیب میں پھٹ گیا

المیادین نیٹ ورک نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی خفیہ ادارے نے اسرائیل کے جوہری منصوبوں اور تنصیبات سے متعلق "ہزاروں دستاویزات" حاصل کر لی ہیں۔ ایرانی میڈیا نے بھی اسی طرح کی رپورٹس شائع کی ہیں، لیکن اب تک کوئی ثبوت پیش نہیں کیا گیا۔

ایرانی میڈیا ـ بشمول فارس اور العالم نیوز چینل ـ نے بھی رپورٹ دی ہے کہ ایرانی خفیہ اداروں نے "اسرائیل کے جوہری پروگرام سمیت بڑی مقدار میں حساس اسٹریٹجک معلومات" حاصل کر لی ہیں۔

واللا نیوز کے مطابق: "ایران کا کہنا ہے کہ اس نے اسرائیل کے حساس دستاویزات حاصل کر لی ہیں"۔

تہران کا اٹیلی جنس بم تل ابیب میں پھٹ گیا

اسرائیلی میڈیا 'واللا' کی رپورٹ:

ایران کا دعویٰ ہے کہ ہم نے اسرائیل کے حساس دستاویزات، بشمول اس کی جوہری تنصیبات سے متعلق خفیہ معلومات، حاصل کر لی ہیں۔

تہران کا اٹیلی جنس بم تل ابیب میں پھٹ گیا

یہ دستاویزات ایران کے محفوظ مقامات پر منتقل کر دی گئی ہیں اور ان کا تجزیہ جاری ہے۔ لبنانی نیٹ ورک المیادین کے مطابق، ان دستاویزات سے متعلق کچھ ویڈیو کلپس جلد ہی جاری کیے جائیں گے۔ رپورٹ میں یہ بھی اشارہ کیا گیا ہے کہ اس آپریشن کا تعلق اسرائیل میں حالیہ گرفتاریوں سے ہو سکتا ہے۔

اسرائیلی وزارت دفاع نے 'واللا' کو بتایا: "ہم ان رپورٹس پر کوئی تبصرہ نہیں کریں گے۔"

تہران کا اٹیلی جنس بم تل ابیب میں پھٹ گیا

رپورٹ میں مذکورہ ذرائع کے مطابق، یہ دستاویزات ایرانی انٹیلی جنس ایجنسیوں کے ذریعے جمع کی گئی ہیں اور انہیں محفوظ طریقے سے مقبوضہ فلسطین سے مختلف محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔ ان ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ آپریشن کچھ عرصہ پہلے مکمل ہو چکا تھا، لیکن مواد کی زیادہ مقدار اور محفوظ نقل و حمل کی ضرورت کی وجہ سے اسے خفیہ رکھا گیا تھا۔

اسرائیل سے حاصل ہونے والی دستاویزات عنقریب شائع کی جائیں گی، وزیر اطلاعات اسلامی جمہوریہ ایران

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر اطلاعات (Intellegence Minister) قومی ٹیلی وژن سے بات چیت کرتے ہوئے کہا: اس [صہیونی ریاست کی جوہری دستاویزات حاصل کرکے ایران منتقل کرنے] کے سلسلے میں ایک وسیع، ہمہ جہت اور پیچیدہ آپریشن منصوبہ بندی کی گئی تھی، جس کا آغاز نفوذ، ذرائع تک رسائی اور ان ذرائع کو وسعت دینے سے ہؤا۔ اور اللہ کے فضل سے آج ہم اس اہم خزانے کو اپنے ہاتھ میں دیکھ رہے ہیں۔

سوال: کیا یہ دستاویزات صرف جوہری ہیں؟

- مکمل جوہری دستاویزات حاصل کی گئی ہیں اور منتقل کی گئی ہیں، نیز امریکہ، یورپ اور دیگر ممالک سے متعلق دیگر دستاویزات بھی ہیں، جن میں معلوماتی دستاویزات شامل ہیں جو ملک کے جارحانہ طاقت [1] کو مزید مضبوط بناتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جتنی اہمیت ان دستاویزات کی ہے، ان کے منتقل کرنے کے طریقے بھی اتنے ہی اہم ہیں، اسی لئے ہم ان دستاویزات اور ان کے انتقال کے طریقوں کی حفاظت کر رہے ہیں۔ ان دستاویزات کو بحفاظت ملک تک پہنچایا گیا، اور ہم ان کی منتقلی کی روشوں کو محفوظ رکھیں گے۔ ان چیزوں کو جلد شائع نہیں کیا جائے گا، لیکن دستاویزات ان شاء اللہ جلد شائع کی جائیں گی۔ فارسی سمجھنے والے ویڈیو دیکھیں:

تہران کا اٹیلی جنس بم تل ابیب میں پھٹ گیا / حاصل ہونے والی دستاویزات کی اشاعت عنقریب، وزیر اطلاعات اسلامی جمہوریہ ایران + تصاویر + ویڈیو

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110


[1]۔ فوجی تناظر میں "جارحانہ قوت" (Offensive power)، سے مراد کسی فوج کی وہ صلاحیت مراد ہے کہ جس کے بدولت وہ فوج اپنے تزویراتی یا ٹیکٹیکل مقاصد حاصل کرنے کی غرض سے، از خود حملے شروع کر سکتی ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha