اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق،
ذرائع ابلاغ نے ـ لبنان پر صہیونی ریاست کی جارحیت کے بعد ـ حزب اللہ کی طرف سے یہودی
نوآبادیوں کو وسیع پیمانے پر راکٹ اور میزائل حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔
عرب ذرائع کا کہنا ہے کہ حزب اللہ نے نئے اقدام
کے ضمن میں جعلی اسرائیلی ریاست کے خلاف باضابطہ طور پر اعلان جنگ کیا ہے۔
ادھر صہیونی ذرائع نے بھی نوآباد یہودی قصبوں کے
بنیادی ڈھانچے کی تباہی اور صہیونی غاصبوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے گوکہ ان ذرائع
نے معمول کی صہیونی پالیسی کی رو سے، سینسر شپ کو ملحوظ رکھا ہے اور صہیونیوں کے
جانی نقصانات کو شدت سے، صیغہ راز میں رکھا جا رہا ہے۔
مقبوضہ فلسطین کے شمال میں صہیونی نوآباد قصبے
"مارگلیوت" اور "کریات شمونہ" ان اہداف میں سے ہیں جو مقاومت
لبنان کے میزائلوں کا نشانہ بنے ہیں اور یہ حملے بدستور ـ اور بلا ناغہ ـ جاری ہیں۔
حزب اللہ نے زیادہ فاصلے پر واقع شہروں کو بھی
نشانہ بنایا ہے جن میں مقبوضہ بندرگاہی شہر حیفا اور اس کے نواحی علاقے بھی شامل ہیں۔
حیفا صہیونیوں کا تیسرا بڑا شہر سمجھا جاتا ہے۔ ان علاقوں پر ہنگامی کیفیت طاری
ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔
110
