26 دسمبر 2011 - 20:30

ایرانی میں گرفتار ہونا والے امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے جاسوس امیر میرزائی حکمتی کو آج تہران میں انقلابی عدالت میں پیش کیا گیا۔

ابنا: ایران میں جاسوسی کے الزام میں کچھ عرصہ قبل گرفتار ہونے والے سی آئی اے کے جاسوس امیر میرزائي حکمتی کو آج انقلابی عدالت میں پیش کیا گيا۔ ایران کی انقلابی عدالت میں امریکی جاسوس امیر میرزائي حکمتی کی عدالت میں یہ پہلی پیشی تھی۔ امریکی جاسوس نے عدالت میں اپنا دفاع کرتے ہوۓ اس بات کا اعتراف کیا کہ وہ امریکی خفیہ تنظیم سی آئی اے کو مدد فراہم کرنے کے لۓ ایران کی انٹیلی جنس میں نفوذ حاصل کرنا چاہتا تھا ۔

امیر میرزائي حکمتی نے مزید کہا کہ جاسوس کی کارروائی کے سلسلے میں وہ دھوکے میں آ گیا تھا۔ اس نے مزید کہا کہ اگرچہ میں امریکہ کی خفیہ تنظیم سی آئي اے کے لۓ جاسوسی کے مقصد سے ایران آیا تھا لیکن میں ایران کے اسلامی جمہوری نظام کو کوئي نقصان پہنچانے کا ارادہ نہیں رکھتا تھا۔اور میں چاہتا تھا کہ ایران میں ہی رہوں اور واپس امریکہ نہ جاؤں۔........ /169