1 جون 2025 - 22:29
سیکریٹری جنرل عالمی اہل بیت(ع) اسمبلی سینیگال پہنچ گئے

عالمی اہل بیت(ع) اسمبلی ـ سینیگال کی دینی شخصیات کی دعوت پر اس ملک کے دارالحکومت ڈاکار پہنچ گئے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، عالمی اہل بیت(ع) اسمبلی کے سیکریٹری جنرل آیت اللہ رضا رمضانی مغربی افریقی ملک سینیگال کے دینی راہنماؤں کی دعوت پر دارالحکومت ڈاکار پہنچ گئے ہیں۔ 

سیکریٹری جنرل عالمی اہل بیت(ع) اسمبلی سینیگال پہنچ گئے

رپورٹ کے مطابق، سینیگال کے دینی راہنماؤں اور اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر، اور ثقافتی قونصلر نیز اس ملک میں مقیم جامعۃ المصطفی العالمیہ کے نمائندے نے ڈآکار کے بین الاقوامی ہوائی اڈے میں عالمی اہل بیت(ع) اسمبلی کے سیکریٹری جنرل آیت اللہ رمضانی کا استقبال کیا۔

سیکریٹری جنرل عالمی اہل بیت(ع) اسمبلی سینیگال پہنچ گئے

عالمی اہل بیت(ع) اسمبلی کے معاون برائے کوارڈینیشن اور دفتر سیکریٹری جنرل کے سربراہ "غلام رضا شریفی"، سیکریٹری جنرل عالمی اہل بیت(ع) اسمبلی کے مشیر "عبدالحسین کلانتری"، عالمی اہل بیت(ع) اسمبلی کے معاون برائے عربی-افریقی امور، "حجت الاسلام و المسلمین امام زادہ"، اور اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مینیجنگ ایڈیٹر "حسن صدرائی عارف" اس دورے میں آیت اللہ رمضانی کے ہمراہ وفد میں شامل ہے۔ 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha